معروف اداکارہ صبا قمر کی طبعیت خراب، ہسپتال منتقل

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ صبا قمر آجکل ایک بڑے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اسی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ اور تھکن کا شکار ہیں
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ صبا قمر آجکل ایک بڑے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اسی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ اور تھکن کا شکار ہیں

طبعیت خرابی کے باعث صبا قمر قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی لے جایا گیا، جہاں علاج معالجہ کے بعد انکو گھر روانہ کردیا گیا ہے

August 2, 2025

راولپنڈی: شوبز انڈسٹری کا معروف نام صبا قمر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اداکارہ صبا قمر کی ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے باعث ان کو راولپنڈی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا۔

بتایا یہ جا رہا ہے کہ صبا قمر کو سینے میں درد مھسوس ہوا تکلیف بڑھنے پر قریبی ہسپتال قاٗد اعظم انٹرنیشنل میں لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں کے مشورے سے آئی سی یو میں رکھا گیا۔ ڈاکٹروں نے صبا قمر کی انجیوگرافی سمیت دیگر ٹیسٹ کیے۔ ڈاکٹر حضرات کا کہنا تھا صبا قمر کی طبعیت بہت خراب تھِ تاہم اب قدرے بہتر ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ صبا قمر آجکل ایک بڑے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اسی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ اور تھکن کا شکار ہیں۔

ڈاکٹروں نے مسلسل کام اور نیند کی کمی کو بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔ بروقت علاج اور نگرانی میں رہنے کے بعد صبا قمر گھر منتقل ہوگئی ہیں۔

ڈآکٹروں نے صبا قمر کو کچھ ہفتے آرام کرنے اور مکمل صحت یابی کو یقینی بنانے کیلیے ہر طرح کی سرگرمی سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

دیکھیں: عائزہ خان نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنا پلان بتا دیا

متعلقہ مضامین

2 ہزار 339 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات 23 اور 24 نومبر کو ہوں گی۔

November 23, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات میں دفاعی تعاون، سکیورٹی روابط اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

November 23, 2026

پاکستان اور پرتگال نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *