وادی تیرہ: کالعدم الاحرار کے مرکزی کمانڈر سیف اللہ بدری سنائپر حملے میں ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔
سیف اللہ بدری کا کالعدم الاحرار سے تعلق تھا اور سیکیرٹی فورسز کی کامیاب کاروائی میں اپنے دس ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے اسنائپر کے ذریعے کارواٗی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے اہم کمانڈر سیف اللہ بدری کو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔ ترجمان جماعت الاحرار نے کمانڈر سیف اللہ بدری کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیف اللہ بدری جماعت الاحرار کے مرکزی کمانڈر اور بانی احرار کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق جماعت الاحرار اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارندے پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارواٗی کرتے ہوٗے سیف اللہ بدری سمیت دس دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
بتایا جارہا ہے کہ سیف اللہ بدری جماعت الاحرار کا مرکزی کمانڈر اور اسد آفریدی کا قریبی ساتھی تھا۔
دیکھیں: افغانستان میں دو ٹی ٹی پی گروہوں کے درمیان لڑائی میں 10 دہشت گرد ہلاک