وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور قائمقام آئی جی پولیس نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ سے بی ایل کا سہولتکار پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان قاضی نے مطالعہ پاکستان میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔ ڈاکٹر عثمان قاضی سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈاکٹر عثمان قاضی مجید بریگیڈ کا ایک اہم رہنماء ہے۔
بیانیہ چلایا جاتا ہے کہ بلوچستان کے لوگ محروم ہیں، گرفتار ہونے والا پروفیسر کہاں سے محروم ہے، بلوچ لوگوں سے درخواست ہے کہ ان سے دور رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کب تک اس مخمصے کا شکار رہیں گے، ہم اجتماعی سزا کے حامی نہیں ہیں، لیکن دہشت گردوں کی حمایت اور مدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں کی خبر رکھنے والوں کو سامنے آنا ہوگا، آپ کو پتہ ہو کہ آپ کو رشتہ دار دہشت گردی میں ملوث ہے، تو آپ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
وزیر اعلی نے والدین سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ان کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے بچائیں۔
دیکھیں: بلوچستان میں فوجی کیمپ پر حملہ، متعدد شہادتوں کی اطلاعات