فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، علاقائی استحکام پر اہم مشاورت

سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، ایرانی حملوں کو روکنے کے لیے مشترکہ دفاعی اقدامات پر اتفاق
سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، ایرانی حملوں کو روکنے کے لیے مشترکہ دفاعی اقدامات پر اتفاق

سعودی وزیرِ دفاع اور پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات۔ ایرانی حملوں کی مذمت اور مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت سیکیورٹی اقدامات پر مشاورت

March 7, 2026

سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ فوجی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت موجودہ دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم دنیا میں اپنے اسٹریٹجک شراکت داروں، بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے۔

علاقائی کشیدگی اور پاکستانی مؤقف

ملاقات کے دوران پاکستان نے سعودی سرزمین پر حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پاکستانی قیادت کا موؤف ہے کہ بلااشتعال طاقت کا استعمال خطے کے پہلے سے نازک سکیورٹی ماحول کو مزید بگاڑ سکتا ہے، جس سے کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت اس وقت سفارتی محاذ پر فعال ہے تاکہ ذمہ دار علاقائی فریقوں کے درمیان مکالمے کے ذریعے صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

توانائی کی ترسیل اور تجارت

پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے علاقائی فریقوں کے درمیان کشیدگی نہ صرف خلیجی سکیورٹی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے بلکہ اس کے اثرات توانائی کی ترسیل، اہم تجارتی راستوں اور خطے میں مقیم لاکھوں افراد کے روزگار پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ اسلام آباد اسٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے امن کے فروغ کے لیے سرگرم ہے اور ایسی کسی بھی کارروائی کی مخالفت کرتا ہے جو خودمختار ریاستوں کی سالمیت کو خطرے میں ڈالے۔

پاک سعودی عرب تعاون

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ اور سعودی قیادت سے ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات ایک نئی بلندی پر پہنچ چکے ہیں۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علاقائی امن کے تحفظ اور دہشت گردی و جارحیت کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

نیب نے سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کے خلاف این ایچ اے کے اربوں روپے کے سڑک اسکینڈل اور پاکستان پوسٹ میں ہزاروں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

November 10, 2026

فرانسیسی رکن یورپی پارلیمنٹ منیر ستوری نے افغان طالبان کے ساتھ روابط بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے یورپ پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان حکومت کو جائز حیثیت دینے سے گریز کرے۔

November 10, 2026

سعودی آرامکو کی عمارت میزائل ملبے سے متاثر ہونے پر پاکستان نے حوثی حملے کی مذمت اور سعودی عرب کی سلامتی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

November 10, 2026

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ کا ہیڈکوارٹر قائم کرنے اور افواج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

November 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *