"> وزرائے خارجہ کی انطالیہ میں ملاقات سے قبل سینئر حکام کا اہم اجلاس: پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے حکام کی علاقائی تعاون پر مشاورت - HTN Urdu وزرائے خارجہ کی انطالیہ میں ملاقات سے قبل سینئر حکام کا اہم اجلاس: پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے حکام کی علاقائی تعاون پر مشاورت
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

وزرائے خارجہ کی انطالیہ میں ملاقات سے قبل سینئر حکام کا اہم اجلاس: پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے حکام کی علاقائی تعاون پر مشاورت

حکام کے مطابق اجلاس میں ہونے والی مشاورت کو آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جو 17 اپریل کو ترکیے کے شہر انطالیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر منعقد ہوگا۔
سینر حکام کا اجلاس

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری و ترجمان طاہر اندرابی نے کی، جبکہ ترکیے، مصر اور سعودی عرب کے وفود کی سربراہی بالترتیب نائب وزیر خارجہ موسیٰ کولاکالکایا، اسسٹنٹ وزیر خارجہ نازح النجار اور سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن خالد السعود نے کی۔

April 14, 2026

اسلام آباد: پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے سینئر حکام کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں باہمی تعاون، سفارتی روابط اور علاقائی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈے کو بھی حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق یہ اجلاس 29 مارچ کو ہونے والے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے تسلسل میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں چاروں ممالک کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری و ترجمان طاہر اندرابی نے کی، جبکہ ترکیے، مصر اور سعودی عرب کے وفود کی سربراہی بالترتیب نائب وزیر خارجہ موسیٰ کولاکالکایا، اسسٹنٹ وزیر خارجہ نازح النجار اور سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن خالد السعود نے کی۔

حکام کے مطابق اجلاس میں ہونے والی مشاورت کو آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جو 17 اپریل کو ترکیے کے شہر انطالیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر منعقد ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق سینئر حکام نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے بھی مشترکہ ملاقات کی، جس میں جاری سفارتی عمل اور آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق انطالیہ میں ہونے والے وزرائے خارجہ اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی سے متعلق امور بھی زیر غور آ سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے باضابطہ ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کی یہ ملاقات خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

دیکھئیے:رطانوی وزیراعظم کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر پاکستان کا شکریہ، سفارتی کوششوں کی ستائش

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *