امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

September 9, 2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک کے مین میڈیسن اسٹور میں سرکاری معائنے کے دوران سنگین بے ضابطگیاں سامنے آنے پر اسٹور کیپر معطل، 3 روز میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

September 8, 2026

دخشاں کے ضلع کوہستان راغ میں طالبان کے سکیورٹی کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ ہوا، جبکہ زیبک میں اے ایف ایف نے 4 طالبان اہلکار ہلاک اور 7 زخمی کرنے کا دعویٰ کیا۔

September 8, 2026

ایڈم وائن اسٹائن کے مطابق پاکستان اب خلیجی دفاعی تعاون، امریکا ایران رابطوں اور معاشی امکانات کے باعث اہم علاقائی شراکت دار بن رہا ہے۔

September 8, 2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما ملک نائب محمد محسود کو قتل کردیا۔ حملہ آور پہاڑی علاقے کی جانب فرار ہوگئے۔

September 8, 2026

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حملوں کی شدید مذمت کردی۔

September 8, 2026

خیبر پختونخوا آپریشن میں مبینہ طور پر بنگلہ دیشی دہشتگرد کی ہلاکت، تحقیقات شروع

دوسری جانب کئی غیر مصدقہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ہلاک ہونے والا بنگلہ دیشی، انصار فی الہند الشرقیہ سے منسلک ہوسکتا ہے۔
خیبر پختونخوا آپریشن میں مبینہ طور پر بنگلہ دیشی دہشتگرد کی ہلاکت، تحقیقات شروع

تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سے قبل بھی مختلف کارروائیوں میں 2 سے 3 بنگلہ دیشی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

September 28, 2025

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک بنگلہ دیشی شہری کی شناخت ہوئی ہے۔ یہ کارروائی لکی مروت اور کرک کے علاقوں میں 26 اور 27 ستمبر کو کی گئی، جس میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، درشہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ ملا نذیر گروپ کے 17 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ 7 سے 10 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ملک بھر میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ہلاک دہشتگردوں میں ایک غیر ملکی شہری بھی شامل تھا جس کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔ حکام نے اس کے قبضے سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ، کرنسی اور دیگر ذاتی سامان برآمد کرلیا ہے۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ابتدائی تفتیش میں اس کی شناخت کے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سے قبل بھی مختلف کارروائیوں میں 2 سے 3 بنگلہ دیشی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ افراد مبینہ طور پر تبلیغی سرگرمیوں کے لیے افغانستان گئے تھے، تاہم وہاں شدت پسند گروہوں نے انہیں اپنے نیٹ ورک میں شامل کرلیا۔ پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یہ ایک تشویشناک رجحان ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ غیر ملکی شدت پسند بھی افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں متحرک ہیں۔

دوسری جانب کئی غیر مصدقہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ہلاک ہونے والا بنگلہ دیشی، انصار فی الہند الشرقیہ سے منسلک ہوسکتا ہے۔ یہ ایک کالعدم بنگلہ دیشی تنظیم ہے جس کے القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان سے روابط بتائے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اس گروپ کے کچھ ارکان افغانستان میں موجود ہیں اور شمالی وزیرستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران مارے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی دہشتگرد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مزید انٹیلی جنس تعاون ناگزیر ہوگا تاکہ اس سرحد پار نیٹ ورک کو توڑا جا سکے۔

دیکھیں: باکا خیل میں پاک فضائیہ کا کامیاب آپریشن، بنوں ایف سی لائن حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

متعلقہ مضامین

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

September 9, 2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک کے مین میڈیسن اسٹور میں سرکاری معائنے کے دوران سنگین بے ضابطگیاں سامنے آنے پر اسٹور کیپر معطل، 3 روز میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

September 8, 2026

دخشاں کے ضلع کوہستان راغ میں طالبان کے سکیورٹی کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ ہوا، جبکہ زیبک میں اے ایف ایف نے 4 طالبان اہلکار ہلاک اور 7 زخمی کرنے کا دعویٰ کیا۔

September 8, 2026

ایڈم وائن اسٹائن کے مطابق پاکستان اب خلیجی دفاعی تعاون، امریکا ایران رابطوں اور معاشی امکانات کے باعث اہم علاقائی شراکت دار بن رہا ہے۔

September 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *