"> باکا خیل میں پاک فضائیہ کا کامیاب آپریشن، بنوں ایف سی لائن حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک - HTN Urdu
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا۔ ان کے مطابق انتہا پسندی کی سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔

October 9, 2026

ریاض ایئرپورٹ پر حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سعودی اتحاد نے حوثیوں کو بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا، جبکہ او آئی سی نے حملوں کی مذمت کی۔

October 9, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی کی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

October 9, 2026

خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کے دوران آٹے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ سرکاری گندم کے ذخائر کے دعوؤں کے باوجود عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

October 9, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے طویل اقتدار کے باوجود چارسدہ کے سرکاری ہسپتال میں طبی سہولیات، مشینری اور علاج کی دستیابی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

October 9, 2026

واٹس ایپ گروپس کی لڑائیاں اور ایک دوسرے کو ایکسپوز کرنے کی دھمکیاں ثابت کرتی ہیں کہ جدوجہد اب بانی کی رہائی یا عوامی مسائل کی نہیں، بلکہ محض اقتدار کے بٹوارے اور ذاتی انا کی رہ گئی ہے۔

October 9, 2026

باکا خیل میں پاک فضائیہ کا کامیاب آپریشن، بنوں ایف سی لائن حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
باکا خیل میں پاک فضائیہ کا کامیاب آپریشن، بنوں ایف سی لائن حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

اسی دوران زوردار دھماکے سے اسلحہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 13مزید دہشت گرد مارے گئے

September 14, 2025

پاک فضائیہ نے خیبرپختونخوا کے علاقے باکا خیل میں ایک اہم فضائی کارروائی کرتے ہوئے صدیق اللہ گرباز کو ہلاک کر دیا۔ گرباز متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جن میں حالیہ بنوں ایف سی لائنز حملہ بھی شامل ہے، جس میں میجر عدنان سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران صدیق اللہ گرباز ایک کمپاؤنڈ میں موجود تھا جہاں بھاری مقدار میں بارودی مواد، دستی بم اور راکٹ ذخیرہ کیے گئے تھے۔ اسی دوران زوردار دھماکے سے اسلحہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 13مزید دہشت گرد مارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ کمپاؤنڈ سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف شاہ محمد وزیر کے جرگہ ہال کو دہشت گردی کے اڈے میں تبدیل کر کے استعمال کیا جا رہا تھا۔ صدیق اللہ گرباز اس جگہ کو پاکستان مخالف کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن آئندہ ممکنہ حملوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دیکھیں: بنوں میں 12 شہدا کے جنازے میں شرکت نہ کرنے پر وزیر دفاع کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید

متعلقہ مضامین

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا۔ ان کے مطابق انتہا پسندی کی سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔

October 9, 2026

ریاض ایئرپورٹ پر حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سعودی اتحاد نے حوثیوں کو بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا، جبکہ او آئی سی نے حملوں کی مذمت کی۔

October 9, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی کی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

October 9, 2026

خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کے دوران آٹے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ سرکاری گندم کے ذخائر کے دعوؤں کے باوجود عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

October 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *