ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کی بگڑتی صورتحال پر اہم اجلاس، ایوانِ صدر میں بھی مشاورت متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، گورنر راج اور ایمرجنسی کے آئینی و قانونی پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
خیبرپختونخوا کی بگڑتی صورتحال

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، جس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال اور آئینی آپشنز پر غور کیا گیا۔

October 1, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی دارالحکومت میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اس اجلاس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزرا امیر مقام اور عطا تارڑ بھی مشاورت میں شامل تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبے میں امن و امان اور پاک افغان سرحد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ شرکا کو حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور سیکیورٹی چیلنجز سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے گورنر راج اور صوبائی ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق آئینی پہلوؤں کی وضاحت کی۔ اس موقع پر سیاسی رہنماؤں نے صوبے کی سیاسی صورتحال اور بیک ڈور رابطوں پر بھی روشنی ڈالی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی مبینہ انتظامی ناکامیوں اور سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کسی حتمی فیصلے سے قبل تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس اہم معاملے پر صدر مملکت کے ساتھ بھی جلد تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔ جس میں خیبرپختونخوا کی انتظامی صورتحال اور آئندہ کی قانونی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

دیکھیے: نورستان کامدیش میں طالبان کی چوکیاں مزاحمتی فورسز کے قبضے میں

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *