پاکستان کی افغانستان کے ساتھ پالیسی تضاد کا شکار ہے۔ ان کے مطابق پاکستان مسلسل مذاکرات، بارڈر مینجمنٹ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات پر زور دیتا رہا ہے۔

April 5, 2026

افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور سرحد پار دہشتگردی میں کمی آئے گی، مگر صورتحال اس کے برعکس نکلی۔

April 5, 2026

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی رپورٹس، سیکیورٹی تجزیات اور سفارتی بیانات کو بھی ناکافی قرار دیا جائے تو پھر شواہد کا معیار کیا ہونا چاہیے؟

April 5, 2026

افغان ترجمان کی جانب سے پیش کیا گیا سویلین ہلاکتوں کا بیانیہ دراصل ان کارروائیوں کو متنازع بنانے اور عالمی ہمدردی حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں

April 5, 2026

افغان شہریوں میں مثبت جذبات کی سطح سب سے کم جبکہ منفی جذبات کی سطح بلند ترین رہی۔ خاص طور پر افغان خواتین کی زندگی سے اطمینان کی اوسط شرح صرف 1.26 رہی، جو عالمی سطح پر سب سے کم ہے۔

April 5, 2026

افغانستان، ترکمانستان اور تاتارستان کے درمیان سہ فریقی ٹرانزٹ کوریڈور معاہدے پر آئندہ دو ماہ میں دستخط متوقع ہیں، جسے قازان فورم کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔

April 5, 2026

شہباز شریف کی ویون گروپ کے سی ای او سے ملاقات؛ ملک میں مزید سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کے لیے آئی ٹی کے استعمال کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹل سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کے لیے آئی ٹی کے استعمال کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹل سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

وزیراعظم شہباز شریف سے ویون گروپ کے سی ای او کی ملاقات۔ وزیراعظم نے کیش لیس معیشت اور 5 جی ٹیکنالوجی کو ملکی ترقی کے لیے کلیدی قرار دیتے ہوئے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کا اعلان کیا ہے

April 1, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ’ویون گروپ‘ کے سی ای او کان ترزی اوغلو اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ڈیجیٹل آپریٹرز اور آئی ٹی کی صنعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے ملک میں 5 جی اسپیکٹرم کی کامیاب نیلامی کو اس شعبے میں جدت اور مثبت معاشی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ویون گروپ کے سی ای او کان ترزی اوغلو نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے عمل میں تیز رفتار پیش رفت کی تعریف کی۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات کو موثر قرار دیتے ہوئے پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

دیکھیے: پاک افغان مذاکرات کا نیا دور: وفود چین روانہ، جنگ بندی اور سرحدی سلامتی پر اہم مذاکرات متوقع

متعلقہ مضامین

پاکستان کی افغانستان کے ساتھ پالیسی تضاد کا شکار ہے۔ ان کے مطابق پاکستان مسلسل مذاکرات، بارڈر مینجمنٹ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات پر زور دیتا رہا ہے۔

April 5, 2026

افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور سرحد پار دہشتگردی میں کمی آئے گی، مگر صورتحال اس کے برعکس نکلی۔

April 5, 2026

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی رپورٹس، سیکیورٹی تجزیات اور سفارتی بیانات کو بھی ناکافی قرار دیا جائے تو پھر شواہد کا معیار کیا ہونا چاہیے؟

April 5, 2026

افغان ترجمان کی جانب سے پیش کیا گیا سویلین ہلاکتوں کا بیانیہ دراصل ان کارروائیوں کو متنازع بنانے اور عالمی ہمدردی حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں

April 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *