عالمی خوشی رپورٹ 2026: افغانستان دنیا کا سب سے ناخوش اور غیر مطمئن ملک قرار، فن لینڈ بدستور پہلے نمبر پر برقرار

افغان شہریوں میں مثبت جذبات کی سطح سب سے کم جبکہ منفی جذبات کی سطح بلند ترین رہی۔ خاص طور پر افغان خواتین کی زندگی سے اطمینان کی اوسط شرح صرف 1.26 رہی، جو عالمی سطح پر سب سے کم ہے۔
افغانستان دنیا کا سب سے زیادہ ناخوش ملک

خطے کے دیگر ممالک میں پاکستان 104ویں اور ایران 97ویں نمبر پر رہا، دونوں ممالک معاشی اور سماجی چیلنجز کے باعث نچلے حصے میں شامل ہیں۔

April 5, 2026

کابل: عالمی خوشی رپورٹ 2026 کے مطابق افغانستان ایک بار پھر دنیا کا سب سے کم خوش ملک قرار پایا ہے، جبکہ فن لینڈ مسلسل نویں سال دنیا کا خوش ترین ملک بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان 147ویں اور آخری نمبر پر رہا، جبکہ اس سے اوپر سیرا لیون اور مالدووا کا نمبر آیا۔ افغانستان گزشتہ سال بھی اسی فہرست میں آخری نمبر پر تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان شہریوں میں مثبت جذبات کی سطح سب سے کم جبکہ منفی جذبات کی سطح بلند ترین رہی۔ خاص طور پر افغان خواتین کی زندگی سے اطمینان کی اوسط شرح صرف 1.26 رہی، جو عالمی سطح پر سب سے کم ہے۔

دوسری جانب فن لینڈ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ آئس لینڈ اور ڈنمارک بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ کوسٹا ریکا اور سویڈن چوتھے اور پانچویں نمبر پر شامل ہیں۔

خطے کے دیگر ممالک میں پاکستان 104ویں اور ایران 97ویں نمبر پر رہا، دونوں ممالک معاشی اور سماجی چیلنجز کے باعث نچلے حصے میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق درجہ بندی شہریوں کی خود رپورٹ کردہ زندگی کے معیار پر مبنی ہوتی ہے، جس میں فی کس آمدن، سماجی تعاون، صحت، آزادی، فیاضی اور بدعنوانی کے تاثر جیسے عوامل شامل ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق افغانستان میں مسلسل تنازعات، معاشی مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی نے عوام کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ رپورٹ میں شہریوں کے معیارِ زندگی بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

دیکھئیے:افغانستان میں علاقائی رابطوں کی نئی پیشرفت، وسطی ایشیا اجلاس جاری، ترکمانستان تاتارستان ٹرانزٹ معاہدہ متوقع

متعلقہ مضامین

محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

November 4, 2026

افغانستان میں شدید غذائی قلت اور صحت کے نظام پر بڑھتے دباؤ پر اوچا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت کی ترجیحات اور امدادی فنڈز کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

November 4, 2026

مکہ مکرمہ میں مسجد کے تقدس کی پامالی پر 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی، جبکہ عدالتی تحقیقات کے ذریعے ملزمان کے حق میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن افواہوں کو رد کر دیا گیا۔

November 4, 2026

طلبہ سیاست سے عسکریت پسندی تک کا سفر طے کرنے والے بشیر زیب کون ہیں، جنہیں کالعدم بی ایل اے نے سربراہی کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *