سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے بعد بھارت کی کامیابی پر طنزیہ ردعمل دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ یہ ایسا ہے جیسے کسی محلے میں ایک امیر بچہ باقی غریب بچوں کو کھیلنے کے لیے بلاتا ہے اور کہتا ہے آؤ کرکٹ کھیلتے ہیں لیکن جیتوں گا میں ہی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر رہا ہے، آٹھ ٹیموں میں سے چار رکھ لیتے ہیں پھر انہی میں سے تین کو آگے بلا لیتے ہیں اور آخر میں کہتے ہیں دیکھو میں جیت گیا
شعیب اختر کے مطابق اس طرح کے حالات نے عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔
ان کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں، بعض شائقین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ کچھ مداحوں نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کا دفاع کیا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بھارت نے زیادہ تر میچز اپنے ہی ملک میں کھیلے جبکہ مشترکہ میزبانی کے باوجود صرف ایک میچ سری لنکا میں ہوا، سیمی فائنلز اور فائنل بھی بھارت میں ہی منعقد ہوئے۔
دیکھئیے:ایرانی حملوں کا خدشہ: فٹبال اسٹار رونالڈو سعودی عرب چھوڑ کر اسپین منتقل