پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم ترین سٹریٹجک دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا چرچا اس وقت پوری دنیا میں ہے تاہم اب بھارت نے بھی اس پر رد عمل جاری کر دیاہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت کو علم تھا کہ یہ پیش رفت، جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری انتظام کو باضابطہ شکل دیتی ہے، زیر غور تھی۔ہم اس پیش رفت کے مضمرات کو اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کے تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں ۔ حکومت بھارت کے قومی مفاد کے تحفظ اور ہر شعبے میں جامع قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہے۔
Our response to media queries on reports of the signing of a strategic mutual defence pact between Saudi Arabia and Pakistan
— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) September 18, 2025
🔗 https://t.co/jr2dL0L4xP pic.twitter.com/Exlrm4wBEw
انڈیا کا کہنا ہے کہ انھیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور اس پیش رفت کے بارے میں اطلاعات تھیں اور اُن پر غور بھی کیا جا رہا تھا۔
پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ’کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔‘
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی شراکت داری سے متعلق اس معاہدے کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے حملے کے بعد سے عرب ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔
دیکھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی ’’اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘ طے پاگیا