اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف چین کے دورے پر تیس اگست کو روانہ ہونگے۔ چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان، روس ، ترکی اور بھارت سمیت سمیت دیگر ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان اس دورے کے دوران ترکی کے رہنماؤں سمیت روسی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دورے میں وزیرِ اعظم پاکستان کی اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات متوقع ہے، اسکے علاوہ آذربائیجان کے صدر بھی سے ملاقات ہو گی۔
نیز ایرانی صدر مسعود پزیشکیان، بیلا روس کے صدر اور ازبکستان، تاجکستان کی قیادت سے بھی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے۔جس کے باعث ایس سی او اجلاس نہایت اہمیت اختیار کرچکا ہے تاہم شہباز شریف اور مودی کی ملاقات طے نہیں ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایس سی او اجلاس میں اقتصادی تعاون، خطے کے امن و استحکام اور انسدادِ دہشتگردی کے علاوہ باہمی تعاون و تعلقات پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا جائے گی۔
ماہرین ایس سی او اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت کو سفارتکاری کے لیے اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
دیکھیں: ایس سی او اجلاس میں پاک۔بھارت کشیدگی،را کےسہولت کار گرفتار