وزیرستان: سیکورٹی اداروں نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد آٹھ ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کا تعلق حافظ گل بہادر بدری گروپ اور جیش مہدی گروپ سے تھا۔ کارروائی شمالی وزیرستان کے خرسین اور دوگہ ماچہ دتہ خیل میں کی گئی۔
سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے نتیجے میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئَے جبکہ تیس سے زائد دہشت گرد قریبی آبادیوں میں چھپ گئے ہیں ۔ دہشت گردوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کی آڑ لی جا رہی ہے تاکہ ڈرون اور سیکیورٹی حملوں سے محفوظ رہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں دھماکہ خیز مواد بنانے کے ماہر دو دہشت گردوں سمیت سولہ سال سے ٹی ٹی پی سے وابستہ محمد عمر بھی شامل ہے۔
دیکھیں: باجوڑ میں امدادی کاروائیوں کیلئے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا