بلخ کے طالبان گورنر کے ترجمان کا امریکہ کو شدید ردعمل اور جنگی انتباہ

بلخ کے طالبان گورنر کے ترجمان نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قبضے میں لیے گئے امریکی ہتھیاروں سے ہی واشنگٹن کو سخت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت اور ارادہ رکھتے ہیں
کابل میں این آر ایف کا خطرناک حملہ: طالبان انٹیلیجنس کے 4 اہلکار ہلاک

کابل کے علاقے قصہ بہ روڈ پر جی ڈی آئی کی گاڑی پر حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہو گئے، جس کی ذمہ داری نیشنل ریزسٹنس فرنٹ( این آر ایف) نے قبول کر لی ہے
نیویارک میں بارودی مواد نصب کرنے کی کوشش، افغان نژاد امریکی شہری گرفتار

نیویارک میں بارودی مواد نصب کرنے کی کوشش میں افغان نژاد امریکی شہری ابراہیم قیومی گرفتار؛ ملزم کے داعش سے روابط اور 2.5 ملین ڈالر کے گھر میں رہائش کا انکشاف
طالبان کی پالیسیاں خطے کے لیے سنگین خطرہ، اقوام متحدہ میں افغان مندوب نے قلعی کھول دی

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد فائق نے سکیورٹی کونسل کو بتایا کہ طالبان نے دہشت گردوں کو سازگار ماحول فراہم کر کے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جس سے خطے کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے
لسانی عصبیت کا سفارتی اظہار: طالبان نے روس میں سفارت خانے کے سائن بورڈ سے فارسی حذف کر دی

افغانستان میں طالبان کی فارسی مخالف مہم اب بین الاقوامی سفارتی سطح تک پہنچ گئی ہے، ماسکو میں سفارت خانے کے بورڈ سے فارسی زبان کو مکمل طور پر حذف کردیا گیا ہے
طالبان تحقیقاتی کمیشن: بے پناہ نقصان، 85 فیصد پوسٹوں پر پاکستانی قبضے کی تصدیق

طالبان کے وزیر سرحدات ملا نور اللہ نوری کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیشن نے حالیہ پاک افغان جنگ پر رپورٹ مکمل کرلی ہے، جس میں طالبان کے بھاری جانی و مالی نقصانات، جنگجوؤں کی کمی اور جبری بھرتیوں کی تجویز کا انکشاف کیا گیا ہے
نصیر احمد فائق کا سلامتی کونسل میں دو ٹوک مؤقف: افغانستان میں کوئی اعتدال پسندی نہیں آئی

سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بحث؛ مندوب نصیر احمد فائق نے طالبان دور میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا
پنجشیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی؛ طالبان کے ہاتھوں بزرگ اور نوجوان زیرِ عتاب

پنجشیر کے علاقے ٹانخو میں طالبان فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کی گرفتاریوں، جسمانی تشدد اور مقامی بزرگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مقامی قیادت کو ختم کیا جا سکے
سلامتی کونسل میں پاکستان کا دو ٹوک مؤقف؛ افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں کہا کہ افغانستان اب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے، جہاں سے ٹی ٹی پی اور داعش سمیت 20 سے زائد گروہ پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں
امریکہ نے طالبان کے زیرِ کنٹرول افغانستان کو “ناجائز حراست کا سرپرست ملک” قرار دے دیا

امریکہ نے طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان کو “ناجائز حراستوں کا سرپرست ملک” قرار دے دیا؛ طالبان سیاسی فوائد کے لیے غیر ملکیوں کو یرغمال بنا رہے ہیں