"> ٹانک: آئی ای ڈی حملے میں ایس ایچ او سمیت سات پولیس اہلکار شہید - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ٹانک: آئی ای ڈی حملے میں ایس ایچ او سمیت سات پولیس اہلکار شہید

ضلع ٹانک کے تھانہ گومل کے علاقے میں ایک منصوبہ بند آئی ای ڈی حملے میں پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، جن میں ایس ایچ او بھی شامل ہیں
ضلع ٹانک کے تھانہ گومل کے علاقے میں ایک منصوبہ بند آئی ای ڈی حملے میں پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، جن میں ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔ دھماکے نے بکتر بند گاڑی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا

واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اور مشکوک افراد کی تلاش جاری ہے

January 12, 2026

ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود میں ہونے والے ایک دھماکے میں سات پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر گئے ہیں، جن میں تھانہ گومل کے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) بھی شامل ہیں۔ یہ حملہ ایک بکتر بند پولیس گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا، جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ دھماکا ایک نصب شدہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا، جس نے پولیس گاڑی کو براہ راست نشانہ بنایا۔ دھماکے کی زوردار آواز دور دور تک سنی گئی اور مقامی لوگ گھبرا کر واقعہ کے مقام پر جمع ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند اور پیشگی تیاری کے ساتھ کیا گیا حملہ تھا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر دی ہے اور مشکوک افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ حملہ پاکستان کے دشمنوں کی کارستانی ہے جو ملک میں امن و امان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ ہمارے شہید اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملزمان کو جلد از جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

افغان مہاجرین کو روزگار کے شدید مسائل کا سامنا: اقوامِ متحدہ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *