بھارت میں مندروں کی فیسوں میں اضافے کے بعد سیاسی تنازع شروع ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے ریاست کرناٹک میں 14 بڑے مندروں میں پوجا، درشن کرنے اور دیگر مختلف رسومات کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
کرناٹک حکام کا کہنا تھا اس فیصلے پر اگلے ماہ سے عمل درآمد کیا جاٗے گا۔
اپوزیشن جماعتوں نے سخت ردِ عمل دیتے ہوئے ریاست کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ریاستی حکام نے مذکورہ فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل مندروں کی فیسوں میں 10 سال قبل اضافہ کیا گیا تھا اور یہ اضافہ مندروں کی انتظامی کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
دیکھیں: بھارتی فوجیوں کا احتجاج، مراعات نہ ملنے پر مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے