...
آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز خان سے کیا اور طاقت و جارحیت سے متعلق گفتگو کی

March 20, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر رہی

March 20, 2026

امریکی میڈیا کے مطابق اے-10 وار تھوگ طیارے کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے ایران کے جنوبی ساحل کے قریب تیز رفتار کشتیوں اور ڈرونز کو نشانہ بنا رہے ہیں

March 20, 2026

عید کی خوشیوں کو ٹی ٹی پی نے پراپیگنڈا کا ہتھیار بنا لیا۔ نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنا کر دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے کا ہولناک طریقہ کار اور باڑہ ویڈیو کے پیچھے چھپے حقائق پر خصوصی رپورٹ

March 20, 2026

یکجہتیٔ کشمیر کے جذبوں سے رسم تک کا سفر

90 کی دہائی میں یوم یکجہتی کشمیر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ عملی یکجہتی کا دن تھا، مگر وقت کے ساتھ یہ محض رسم بن گیا۔ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات نے کشمیری حق خودارادیت اور بنیادی حقوق مزید محدود کر دیے، اور آج بھی کشمیری عالمی ضمیر سے انصاف کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں
90 کی دہائی میں یوم یکجہتی کشمیر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ عملی یکجہتی کا دن تھا، مگر وقت کے ساتھ یہ محض رسم بن گیا۔ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات نے کشمیری حق خودارادیت اور بنیادی حقوق مزید محدود کر دیے، اور آج بھی کشمیری عالمی ضمیر سے انصاف کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں

یکجہتیٔ کشمیر کے دن کا سفر آج رسم تک محدود ہو گیا، جب کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور بنیادی حقوق پر سنگین حملہ کیا

February 6, 2026

90 کی دہائ تھی اور پاکستان کا ہر گلی ہر کوچہ کشمیریوں کی محبت سے لبریز تھا ۔ سب جانتے تھے اور چاہتے تھے کہ کشمیر جسے قائداعظم نے پاکستان کی شہ رگ کہا ہے اس کی آزادی، حق خودارادیت اور وہاں جاری جدوجہد آزادی کا ہر محاذ پہ ساتھ دینا ہے ، یہ وہ ایام تھے جب مقبوضہ کشمیر میں بہنے والا خون ہمارے دلوں میں گہرے گھاؤ کی طرح لگتا تھا ،جب کشمیری ماؤں بہنوں کی عصمت دری اپنی بیٹیوں کی عصمت دری لگتی تھی اور جب جھولیاں پھیلا پھیلا کے کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کے لیے انفاق فی سبیل اللہ کیا جاتا تھا۔ انہی حالات کا تقاضہ تھا کہ وقت کی حکومت نے قاضی حسین احمد کی درخواست پہ 5 فروری کے دن کو یوم یکجہتی کشمیر کا دن قرار دیا اور پھر ہمارے کیلنڈر کی تاریخوں میں یہ دن محض تعطیل کے دن کے طور پہ نہیں منایا جاتا تھا بلکہ اس دن ہر طرف مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جاتا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کے ہاتھوں کی زنجیر بنائ جاتی ،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند ہوتے اور آزادی کی جدوجہد کو تیز کرنے کا عزم دہرایا جاتا ،چنار کے اس پار بھارت کے تسلط میں قید کشمیریوں کے عزم و حوصلہ کو ایک نئ امید ملتی کہ پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ بد قسمتی سے گزرتے وقت نے پاکستانی حکمرانوں کی ترجیحات کو تبدیل کیا اور کشمیر کی سیاسی و سفارتی و اخلاقی حمایت کا بیانیہ بھی محض ایک فقرہ بن کے رہ گیا یوں کہنا چاہئے کہ پھر یوم یکجہتئ کشمیر کا دن محض ایک رسم کی طرح منایا جانے لگا جس میں نہ کو ئ عزم ہے نہ امید نہ روشن مستقبل اور آزادی کے خواب بقول شاعر رہ گئ اذاں روح بلالی نہ رہی، اس سب کے ساتھ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات نے مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام سے گویا جینے کا حق بھی چھین لیا۔ تاہم پاکستانی حکمران اس مسئلے سے جتنا بھی دامن بچائیں یہ آج بھی ایک رستا ہوا زخم ہے اور اہل کشمیر آج بھی عالمی ضمیر سے اپنا حق خودارادیت مانگتے ہیں وہ حق جو انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادیں دیتی ہیں اور وہ حق بھی جو انہیں اللہ تعالی نے دیا ہے ۔
آئیے دیکھتے ہیں کیسے بھارت کی سازشوں اور پاکستانی حکمرانوں کی ناقص پالیسی نے اس عظیم مسئلہ کو ایک رائیگاں کوشش بنادیا ایک ایسا تنازعہ جسے دنیا بھول رہی ہے ۔
کشمیر کا مسئلہ آج بھی دنیا کے سب سے پیچیدہ اور حساس تنازعات میں سے ایک ہے، اور 5 اگست 2019 کے اقدامات نے اس کو مزید گہرائی اور شدت دی۔ اس دن بھارت نے آئینی شق 370 اور 35A کو ختم کر کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور علاقے کو دو وفاقی علاقوں میں تقسیم کر دیا۔ کشمیری عوام کے لیے یہ دن ایک “یوم استحصال” بن گیا، کیونکہ اسی دن سے ان کی سیاسی آزادی، بنیادی حقوق اور مقامی خودارادیت پر براہِ راست حملہ کیا گیا۔
اس اقدام کے بعد پورے خطے میں سخت پابندیاں نافذ کی گئیں، مواصلات کا نظام معطل ہوا، اور سیاسی قیادت کو طویل حراست میں رکھا گیا۔ کشمیری عوام کی زندگی ایک جیل نما حالات میں محدود ہو گئی، جہاں شہری آزادی اور بنیادی حقوق مسلسل پامال ہو رہے ہیں۔ نوجوان احتجاج یا سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وجہ سے گرفتار کیے جاتے ہیں، اور کشمیری خواتین مسلسل جسمانی و ذہنی دباؤ اور استحصال کا شکار ہیں۔
پاکستانی قیادت کا کردار اس بحران میں خاص طور پر قابل غور ہے۔ 5 اگست 2019!کے بعد عمران خان کی حکومت نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے مؤثر اقدام کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا ۔ عالمی سطح پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف سخت موقف رکھنے کی بجائے حکومت وقت کی سفارتی سرگرمیاں بھی محدود رہیں۔ بیانات اور وعدوں کے باوجود عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام میں مایوسی پیدا ہوئی۔ اگر پاکستان نے اس وقت عالمی فورمز، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط سیاسی دباؤ ڈالا ہوتا تو بھارت کے قبضے کو روکنا زیادہ مشکل نہ ہوتا۔ یہ خلاء کشمیری عوام کے لیے عالمی سطح پر مدد کے امکانات کو نہ صرف کمزور کر گیا بلکہ یہ انسانی مسئلہ مزید پیچیدہ ہوگیا ۔
5 اگست کے بعد بھارت نے جموں و کشمیر کے وسائل پر قبضہ کرنے کی کوششیں بھی تیز کیں مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ وسائل کشمیری عوام کی ملکیت ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر استعمال نہیں کیے جا سکتے۔ پانی، معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل پر قابض ہونے کی کوششیں نہ صرف مقامی معاشی خودارادیت کو محدود کرتی ہیں بلکہ مسئلے کو صرف سیاسی یا سفارتی دائرے تک محدود کرنے کی کوشش بھی ہیں۔
کشمیری عوام کی مزاحمت آج بھی زندہ ہے، اور خواتین، نوجوان اور مقامی آبادی اس جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہر نئی نسل اپنے آباؤ اجداد کے خواب کو آگے بڑھا رہی ہے، اور یہ مظاہرہ عالمی ضمیر کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ کشمیری عوام خاموش نہیں رہیں گے۔ خواتین کا کردار اس مزاحمت میں بنیادی ہے مگر بھارتی پالیسیوں نے انہیں مزید دبانے اور استحصال کرنے کی کوششیں کیں جس سے کشمیری اس وقت ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جہاں وہ جیل کے قیدی ہوں اہل کشمیر اس جیل سے رہائ چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دنیا انہیں ان کا حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے ۔
کشمیر کے حل کے حوالے سے صورت حال پیچیدہ ہے۔ سیاسی اور سفارتی طریقے ابھی بھی ممکن ہیں، مگر خطرہ اس وقت بڑھ جاتا ہے جب ہم دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کسی تصادم کا امکان دیکھیں۔ بھارت کی یکطرفہ پالیسی اور کشمیری عوام پر جاری مظالم نے خطے میں کشیدگی کو بڑھا دیا ہے، اور اگر عالمی برادری مؤثر کردار ادا نہ کرے تو اس کا اثر صرف کشمیری عوام تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خطے کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی قیادت اور سفارتی کوششوں کو زیادہ مؤثر بنائے،اور دنیا پہ دباؤ ڈالے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جائے تاکہ کشمیری عوام کے حق میں عالمی حمایت پیدا ہو اور یہ مسئلہ پرامن طریقے سے حل کی جانب بڑھ سکے۔ اس لیے کہ کشمیری کبھی بھی اپنے حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ان کی جدوجہد آزادی ،مزاحمت کی تحریک ایک روز ضرور رنگ لائے گی اور دنیا بھارت کے جس غیر قانونی تسلط کو بھول رہی ہے پھر سے عالمی توجہ حاصل کرے گا۔

دیکھیے: اسلام آباد خودکش حملہ: ملزم کے افغانستان کے متعدد سفر اور سرحد پار دہشت گردی

متعلقہ مضامین

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز خان سے کیا اور طاقت و جارحیت سے متعلق گفتگو کی

March 20, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر رہی

March 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.