اسلام آباد پولیس نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کو فون پر دھمکیاں دینے والے تحریک لبیک کے کارکن کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم ثاقب کا تعلق منانوالہ گاؤں سے بتایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے کارکن ثاقب نے اعتراف کیا کہ یہ دھمکی آمیز کالیں جماعتی عہدیداروں کی ہدایت پر کیں تھیں۔ ملزم نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ جماعتی ذمہ داران نے اسے طلال چودھری کا فون نمبر دیا تھا اور دھمکی آمیز کال کا کہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسے اپنی غلطی کا احساس ہے اور وہ طلال چودھری سمیت پوری قوم سے معافی مانگتا ہے۔
اس موقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست شرپسند عناصر کی مزید تفتیش جاری ہے اور تحریک لبیک کے قائدین سے بھی تفتیش جا رہی ہے۔
دیکھیں: تحریک لبیک سے آخری لمحے تک مذاکرات جاری رہے: محسن نقوی