ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ہفتے کے روز اس وقت ہوا جب ایک گاڑی صوبہ نورستان کے ایک پہاڑی علاقے میں سفر کر رہی تھی۔ گاڑی کے قریب نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

February 8, 2026

جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے مہتمم اور ممتاز دینی رہنما مفتی نعمان نعیم نے اسلام آباد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے اور ایسے جرائم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

February 8, 2026

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق رہی۔ ہری پور، ایبٹ آباد، باڑہ بازار، مردان، صوابی، کوہاٹ، لنڈی کوتل، ڈیرہ اسماعیل خان اور حتیٰ کہ پشاور میں بھی کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔ بازار کھلے رہے، ٹرانسپورٹ رواں دواں رہی اور کسی بڑے احتجاج یا شٹر ڈاؤن کا کوئی اثر نظر نہیں آیا۔

February 8, 2026

سیکیورٹی ماہرین واضح کرتے ہیں کہ انٹیلیجنس کا مطلب ہر شہری پر نگرانی مسلط کرنا نہیں ہوتا، بلکہ ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی اور ان کے سدِباب کے لیے اقدامات کرنا ہوتا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں مسلسل اور مؤثر انداز میں کام کر رہی ہیں، جس کا ثبوت حالیہ مہینوں میں کراچی سمیت مختلف شہروں سے سینکڑوں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاریاں ہیں۔

February 8, 2026

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک طرف پارٹی قیادت غریب اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو کاروبار بند کر کے سڑکوں پر آنے کی ترغیب دے رہی ہے، جس کے نتیجے میں ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ سکتے ہیں، جبکہ دوسری طرف قیادت کے اپنے اہلِ خانہ معمول کے مطابق تقریبات اور تفریح میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

February 8, 2026

وفاق المدارس کے قائدین نے اس بات پر زور دیا کہ اس خونریز اور ظالمانہ کارروائی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور نشانِ عبرت بنایا جائے، تاکہ آئندہ ایسے بزدلانہ واقعات کی حوصلہ شکنی ہو۔

February 8, 2026

نورستان میں دھماکہ، اہم دہشت گرد کمانڈر 3ساتھیوں سمیت ہلاک

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ہفتے کے روز اس وقت ہوا جب ایک گاڑی صوبہ نورستان کے ایک پہاڑی علاقے میں سفر کر رہی تھی۔ گاڑی کے قریب نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
نورستان میں دھماکہ، اہم دہشت گرد کمانڈر 3ساتھیوں سمیت ہلاک

سکیورٹی حکام کے مطابق برجان سواتی کی ہلاکت دہشت گرد نیٹ ورکس کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ وہ سرحد پار دہشت گرد سرگرمیوں میں ایک اہم کردار ادا کر رہا تھا۔

February 8, 2026

افغانستان کے صوبہ نورستان میں ہونے والے بم دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، جماعت الاحرار اور داعش سے وابستہ اہم کمانڈر برجان سواتی اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا، جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سینئر کمانڈر ملا برجان بھی شامل ہے، جس کا تعلق دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار سے تھا اور وہ ٹی ٹی پی کے اہم عسکری ڈھانچے کا حصہ رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برجان سواتی کو ٹی ٹی پی کے 2023 اور 2024 کے کمانڈ اسٹرکچر میں نور ولی محسود کا نائب مقرر کیا گیا تھا، جبکہ دسمبر 2025 میں اسے تنظیم کے ساؤتھ زون کا سربراہ بنایا گیا۔

مزید انکشافات کے مطابق سال 2026 میں برجان سواتی کو ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش کے مشترکہ دہشت گردی نیٹ ورک میں ایک کلیدی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ یہ نیٹ ورک افغان انٹیلی جنس ادارے جی ڈی آئی کی نگرانی میں سرگرم تھا اور خطے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ہفتے کے روز اس وقت ہوا جب ایک گاڑی صوبہ نورستان کے ایک پہاڑی علاقے میں سفر کر رہی تھی۔ گاڑی کے قریب نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی حکام کا خیال ہے کہ بم پہلے سے نصب تھا اور ممکنہ طور پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کو دہشت گرد تنظیموں کے اندرونی اختلافات یا تنظیمی تصفیے سے بھی جوڑا جا رہا ہے، تاہم حتمی رائے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق برجان سواتی کی ہلاکت دہشت گرد نیٹ ورکس کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ وہ سرحد پار دہشت گرد سرگرمیوں میں ایک اہم کردار ادا کر رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے مہتمم اور ممتاز دینی رہنما مفتی نعمان نعیم نے اسلام آباد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے اور ایسے جرائم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

February 8, 2026

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق رہی۔ ہری پور، ایبٹ آباد، باڑہ بازار، مردان، صوابی، کوہاٹ، لنڈی کوتل، ڈیرہ اسماعیل خان اور حتیٰ کہ پشاور میں بھی کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔ بازار کھلے رہے، ٹرانسپورٹ رواں دواں رہی اور کسی بڑے احتجاج یا شٹر ڈاؤن کا کوئی اثر نظر نہیں آیا۔

February 8, 2026

سیکیورٹی ماہرین واضح کرتے ہیں کہ انٹیلیجنس کا مطلب ہر شہری پر نگرانی مسلط کرنا نہیں ہوتا، بلکہ ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی اور ان کے سدِباب کے لیے اقدامات کرنا ہوتا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں مسلسل اور مؤثر انداز میں کام کر رہی ہیں، جس کا ثبوت حالیہ مہینوں میں کراچی سمیت مختلف شہروں سے سینکڑوں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاریاں ہیں۔

February 8, 2026

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک طرف پارٹی قیادت غریب اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو کاروبار بند کر کے سڑکوں پر آنے کی ترغیب دے رہی ہے، جس کے نتیجے میں ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ سکتے ہیں، جبکہ دوسری طرف قیادت کے اپنے اہلِ خانہ معمول کے مطابق تقریبات اور تفریح میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

February 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *