پچھلے پانچ سال میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اگلے پانچ سال میں سب کچھ بدل سکتا ہے۔

October 29, 2025

یومِ جمہوریہ کے موقع پر پاکستانی حکام نے طیب اردوغان سمیت ترک عوام کو 102 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

October 29, 2025

قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔

October 29, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پاکستان کی کامیاب معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں

October 29, 2025

وفاقی وزیر عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کے پیش کردہ شواہد مضبوط اور ناقابلِ تردید تھے مگر افغان وفد نے الزام تراشی اور عدمِ سنجیدگی کا رویہ اپنائے رکھا

October 29, 2025

امریکی حکام کے مطابق مذکورہ واقعہ دورانِ سفر پیش آیا، جب بھارتی شہری نے دو کم عمر بچوں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ان پر حملہ کیا

October 29, 2025

ترکی میں 102 ویں یومِ جمہوریہ کا جشن، پاکستانی رہنماؤں کی ترک صدر اور عوام کو مبارکباد

یومِ جمہوریہ کے موقع پر پاکستانی حکام نے طیب اردوغان سمیت ترک عوام کو 102 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

1 min read

یومِ جمہوریہ کے موقع پر پاکستانی حکام نے طیب اردوغان سمیت ترک عوام کو 102 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

استنبول ایئرپورٹ پر 102 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریب منعقد کی گئی

October 29, 2025

ترکی میں 102 ویں یومِ جمہوریہ کا جشن ملک بھر میں بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ شاہراہیں اور عوامی مقامات ترک پرچم سے ڈھانپ دیے گئے جبکہ شہریوں نے قومی یکجہتی اور آزادی کی 102 سالہ داستان کا جشن منایا۔ اس موقع پر استنبول ہوائی اڈے کی ساتویں سالگرہ کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں، جس میں ترکی سے محبت کرنے والے ہزاروں مقامی غیر مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ترکی میں ہر سال 29 اکتوبر کو یومِ جمہوریہ ایک قومی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن 29 اکتوبر 1923 کی تاریخ کو تازہ کرتا ہے، جب مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں ترکی کی قومی اسمبلی نے جمہوری ریاست کے قیام کا اعلان کیا۔

اس تاریخی موقع پر ترکی سے دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوگان اور ترک عوام کو 102 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی کی معاشی و اقتصادی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ترک بھائیوں کی کامیابیوں اور ترقی کو دیکھ کر فخر محسوس کرتا ہے۔

شہباز شریف کا پیغام

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک ترک تعلقات تجارت و معاشی مفادات سے ہٹ کر پختہ نظریات، تاریخ اور دیرینہ رشتوں پر استوار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر اردوان کی کامیاب پالیسی کی بدولت پاک ترک تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ نیز دونوں ممالک اقتصادی و تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

اسی طرح اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ترک یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک شہریوں اور صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد پیش کی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ترک قوم کی استقامت اور تاریخ دُنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے ترقی و استحکام کی نئی راہین متعین کیں جبکہ علامہ اقبال اور بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے ترک قیادت کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آصف علی زرداری

صدر زرداری نے واضح کیا کہ پاک ترک تعلقات مذہب اور تاریخ کے مضبوط رشتوں پر قائم ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں۔ آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ قائم شدہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ترک عوام اور صدر اردوان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ہمارا برادر ملک ہے اور پاکستان اپنے بھائیوں کی خوشی میں انکے ساتھ شریک ہے۔ وزیرِ اعلی مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک۔ ترک تعلقات محض دو ممالک کے نہیں بلکہ دو عظیم اقوام کے باہمی تعلقات کا مظہر ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ مذہبی، ثقافتی، تجارتی اور سیاحتی اقدامات نے دونوں ممالک کو قریب تر کردیا ہے اور دعا کی کہ پاکستان اور ترکی کا رشتہ مستقل بنیادوں پر قائم رہے۔

محسن نقوی کا پیغام

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترک قوم اور صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ترکی کی آزادی، خودداری اور قربانیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کی قیادت میں ترکی نے مشکل حالات عبور کرکے ترقی کی نئی منازل میں داخل ہوگیا ہے اور پاکستان اور ترک عوام میں گہری محبت و الف پائی جاتی ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ترکی کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ مسئلۂ کشمیر کے متعلق آج بھی اپنے اُصولی موقف پر قائم ہیں

اس تاریخی موقع پر ترک شہریوں نے استنبول میں منعقدہ تقاریب میں اپنے جذبات اور وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ استنبول ہوائی اڈے کے آئیکونک ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور پر بھی ترک پرچم لہرایا گیا۔ اسی طرح مشرقی ترکی کے رینبو ہلز پر سینکڑوں افراد نے پیدل چلتے ہوئے ترک پرچم لہراتے ہوئے قومی ترانہ پیش کیا۔

یاد رہے کہ ترکی میں ہر سال 29 اکتوبر کو یومِ جمہوریہ منایا جاتا ہے، جو 1923 میں جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی تاریخی یادگار ہے اور ملک کے عوام کے لیے قومی فخر کا دن سمجھا جاتا ہے۔

دیکھیں: یومِ سیاہ: 27 اکتوبر 1947 سے کشمیریوں کی ناقابلِ تسخیر جدوجہد

متعلقہ مضامین

پچھلے پانچ سال میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اگلے پانچ سال میں سب کچھ بدل سکتا ہے۔

October 29, 2025

قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔

October 29, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پاکستان کی کامیاب معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں

October 29, 2025

وفاقی وزیر عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کے پیش کردہ شواہد مضبوط اور ناقابلِ تردید تھے مگر افغان وفد نے الزام تراشی اور عدمِ سنجیدگی کا رویہ اپنائے رکھا

October 29, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *