پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی تنظیم کی حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں اور شہری ہلاکتوں کی نشاندہی کی گئی ہے

February 5, 2026

کابل سے موصول اطلاعات کے مطابق سادین آئی یلدز نے ایک روز قبل افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ترکی کی جانب سے کابل میں سفارتی نمائندگی کی سطح کم کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب طالبان حکومت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی اور دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔

February 5, 2026

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن “ردّالفتنہ-1” کی کامیاب تکمیل پر 216 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 36 معصوم شہری اور 22 بہادر جوان شہید ہوئے

February 5, 2026

ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی اہلیہ خوشحال خان مینا کابل میں ہیپاٹائٹس کے باعث انتقال کر گئیں، انہیں دیوان بیگی بابا قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا

February 5, 2026

اعلامیے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ایسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جانا چاہیے جو خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرے

February 5, 2026

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان نے کالعدم تنظیموں سے منسلک 7,500 سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے اور ان کے تمام اثاثے ضبط کر لیے ہیں

February 5, 2026

طالبان حکومت سے ترکی بھی ناخوش؛ سفارتی درجہ کم کر دیا

کابل سے موصول اطلاعات کے مطابق سادین آئی یلدز نے ایک روز قبل افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ترکی کی جانب سے کابل میں سفارتی نمائندگی کی سطح کم کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب طالبان حکومت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی اور دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔
طالبان حکومت سے ترکی بھی ناخوش؛ سفارتی درجہ کم کر دیا

سادین آئی یلدز اس سے قبل قازقستان، نیدرلینڈز اور یوکرین میں ترکی کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں ایک تجربہ کار سفارتکار سمجھا جاتا ہے۔

February 5, 2026

ترکی نے افغان طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی سطح کم کرتے ہوئے کابل میں اپنی نمائندگی کا درجہ گھٹا دیا ہے، جسے ہیبت اللہ رجیم کے ساتھ بڑھتی ہوئی ناراضی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ کابل سے سفارتی ذرائع کے مطابق ترکی نے افغانستان میں اپنے سابق سفیر کی مدت مکمل ہونے کے بعد نیا سفیر تعینات نہیں کیا بلکہ سفارتی سطح کو کم کرتے ہوئے ناظم الامور مقرر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترکی کے سابق سفیر چنک اونال کی مدت دسمبر 2025 میں ختم ہو گئی تھی، جن کی وطن واپسی کے بعد انقرہ نے کابل کے لیے نئے سفیر کی نامزدگی نہیں کی۔ اس کے بجائے ترکی کے سینئر سفارتکار سادین آئی یلدز کو کابل میں ناظم الامور مقرر کیا گیا ہے، جو سفارتی عرف میں سفیر کے مقابلے میں کم درجے کی نمائندگی تصور کی جاتی ہے۔

کابل سے موصول اطلاعات کے مطابق سادین آئی یلدز نے ایک روز قبل افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ترکی کی جانب سے کابل میں سفارتی نمائندگی کی سطح کم کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب طالبان حکومت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی اور دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے بعد ترکی کم از کم دو مرتبہ کابل میں اپنے اعلیٰ سفارتی ایلچی کو تبدیل کر چکا ہے، تاہم اب سفیر کے بجائے ناظم الامور کی تعیناتی کو طالبان انتظامیہ کے ساتھ سفارتی روابط کی نسبتاً نچلی سطح کی واضح علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی سفارتی حلقوں کے مطابق کسی ملک کی جانب سے سفیر کے بجائے ناظم الامور کی تعیناتی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ متعلقہ ریاست میزبان حکومت کے ساتھ مکمل سفارتی اعتماد یا سیاسی ہم آہنگی محسوس نہیں کر رہی، اور یہ قدم اکثر ناراضی یا تحفظات کے اظہار کے طور پر اٹھایا جاتا ہے۔

سادین آئی یلدز اس سے قبل قازقستان، نیدرلینڈز اور یوکرین میں ترکی کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں ایک تجربہ کار سفارتکار سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، کابل میں ان کی ناظم الامور کے طور پر تعیناتی ترکی اور طالبان حکومت کے تعلقات میں سرد مہری اور محتاط سفارتی رویے کی عکاس قرار دی جا رہی ہے۔

دیکھیے: افغانستان میں حزب وحدتِ اسلامی میں بغاوت، محقق گروپ نے راہیں جدا کر لیں

متعلقہ مضامین

پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی تنظیم کی حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں اور شہری ہلاکتوں کی نشاندہی کی گئی ہے

February 5, 2026

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن “ردّالفتنہ-1” کی کامیاب تکمیل پر 216 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 36 معصوم شہری اور 22 بہادر جوان شہید ہوئے

February 5, 2026

ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی اہلیہ خوشحال خان مینا کابل میں ہیپاٹائٹس کے باعث انتقال کر گئیں، انہیں دیوان بیگی بابا قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا

February 5, 2026

اعلامیے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ایسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جانا چاہیے جو خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرے

February 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *