برطانیہ نے افغانستان سمیت چار ممالک کے لیے نئے تعلیمی ویزے اور افغان شہریوں کے لیے ورک ویزے معطل کر دیے۔ یہ اقدام پناہ گزینوں کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافے اور شدت پسند نیٹ ورکس کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔

March 6, 2026

امریکہ کی جانب سے جغرافیائی سیاسی تنازعات کو مذہبی رنگ دینے کی حالیہ کوششوں نے عالمی مبصرین میں تشویش پیدا کر دی ہے

March 6, 2026

دی نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی اسکول پر کیا گیا حملہ دراصل امریکی عسکری کاروائی تھی جس کے نتیجے میں 175 افراد جان کی بازی ہار گئے

March 6, 2026

ایرانی دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب شدید بمباری کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد وہاں موجود سفیر سمیت 50 رکنی سفارتی عملے کی سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش پیدا ہو گئی ہے

March 6, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی مقابلے میں ریکارڈز کے انبار لگ گئے۔ 499 رنز کے مجموعی اسکور کے ساتھ بھارت چوتھی بار فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

March 6, 2026

بھارتی فضائیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو اعداد و شمار تشویشناک حد تک مایوس کن ہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران 550 سے زائد فضائی حادثات اور 150 سے زائد پائلٹس کی ہلاکتیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بھارتی فضائیہ کا حفاظتی نظام ایک سنگین بحران کی لپیٹ میں ہے

March 6, 2026

برطانیہ کا افغان شہریوں کے لیے تعلیمی اور ورک ویزے معطل کرنے کا فیصلہ

برطانیہ نے افغانستان سمیت چار ممالک کے لیے نئے تعلیمی ویزے اور افغان شہریوں کے لیے ورک ویزے معطل کر دیے۔ یہ اقدام پناہ گزینوں کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافے اور شدت پسند نیٹ ورکس کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔
برطانیہ نے افغانستان سمیت چار ممالک کے لیے نئے تعلیمی ویزے اور افغان شہریوں کے لیے ورک ویزے معطل کر دیے۔ یہ اقدام پناہ گزینوں کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافے اور شدت پسند نیٹ ورکس کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2021 کے بعد برطانیہ پہنچنے والے تقریباً 95 فیصد افغان طلبہ نے وہاں پہنچتے ہی سیاسی پناہ کی درخواستیں دائر کر دیں، جو طالبان کے دورِ حکومت میں موجود انتظامی کمزوریوں اور عدم تحفظ کی واضح نشاندہی کرتا ہے

March 6, 2026

برطانوی حکومت نے امیگریشن پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے شہریوں کے لیے نئے تعلیمی (اسٹڈی) ویزوں کا اجراء معطل کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ افغان شہریوں کے لیے ورک ویزا کی سہولت بھی تاحکمِ ثانی روک دی گئی ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ سخت فیصلہ طالب علم ویزوں کے ذریعے سیاسی پناہ حاصل کرنے کے رجحان میں غیر معمولی اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2021 کے بعد برطانیہ پہنچنے والے تقریباً 95 فیصد افغان طلبہ نے وہاں پہنچتے ہی سیاسی پناہ کی درخواستیں دائر کر دیں، جو طالبان کے دورِ حکومت میں موجود انتظامی کمزوریوں اور عدم تحفظ کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2025 کے درمیان قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کی جانب سے پناہ کی درخواستوں میں تین گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مجموعی پناہ گزین درخواستوں میں سے 13 فیصد وہ افراد ہیں جو ابتدا میں طالب علم ویزے پر برطانیہ آئے۔

دفاعی اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے لیے ویزوں کی یہ معطلی کابل کے موجودہ حکام کے ساتھ عالمی برادری کے بڑھتے ہوئے ‘اعتماد کے فقدان’ کو ظاہر کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر افغانستان میں واقعی استحکام اور امن ہوتا تو افغان شہری اتنی بڑی تعداد میں پناہ کی تلاش میں بیرونِ ملک کا رخ نہ کرتے۔ مزید برآں یہ خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ طالبان کی سرپرستی میں کام کرنے والے بعض شدت پسند نیٹ ورکس اب ہجرت کے ان راستوں اور دستاویزی جعل سازی کا سہارا لے کر دیگر ممالک میں منتقل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

برطانیہ کی جانب سے افغان شہریوں کی سخت جانچ پڑتال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی سطح پر سلامتی کے خطرات اور افغانستان سے کام کرنے والے بین الاقوامی عسکریت پسند نیٹ ورکس کی نقل و حرکت پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ تازہ ترین پابندی افغان حکومت کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا تصور کی جا رہی ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ طالبان کے زیرِ اثر افغانستان کی عالمی تنہائی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

امریکہ کی جانب سے جغرافیائی سیاسی تنازعات کو مذہبی رنگ دینے کی حالیہ کوششوں نے عالمی مبصرین میں تشویش پیدا کر دی ہے

March 6, 2026

دی نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی اسکول پر کیا گیا حملہ دراصل امریکی عسکری کاروائی تھی جس کے نتیجے میں 175 افراد جان کی بازی ہار گئے

March 6, 2026

ایرانی دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب شدید بمباری کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد وہاں موجود سفیر سمیت 50 رکنی سفارتی عملے کی سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش پیدا ہو گئی ہے

March 6, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی مقابلے میں ریکارڈز کے انبار لگ گئے۔ 499 رنز کے مجموعی اسکور کے ساتھ بھارت چوتھی بار فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

March 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *