سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے بھارت کی سرپرستی میں ہوئے ہیں، جن کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے

February 4, 2026

رپورٹ بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کے بعد متضاد بیانات، طیاروں کے نقصان سے انکار اور بعد میں غلط ثابت ہونے والے دعوؤں پر خاموش ہے۔ ناقدین کے مطابق یہ خاموشی رپورٹ کی غیرجانبداری پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔

February 4, 2026

آریا فارمولہ اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی اقدام کے علاقائی اور عالمی سطح پر دور رس اثرات ہوں گے۔ پاکستان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر مؤثر ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت تنازعات کے حل کے میکنزم پر عملدرآمد کے دونوں ممالک پابند ہیں۔

February 3, 2026

سکیورٹی اور پالیسی تجزیہ کاروں کے مطابق دستیاب ٹائم لائن، حملوں کے طریقۂ کار میں مماثلت، بی ایل اے کی جانب سے 30 جنوری کو “آپریشن ہیروف 2.0” کے اعلان، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی علامتی تصاویر، اور اسی روز ایک بڑی بھارتی فلم کی ریلیز، یہ سب عناصر مل کر ایک مربوط بیانیہ تشکیل دیتے ہیں۔

February 3, 2026

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی ہوئی طاقتی صف بندی، دفاعی تعاون کے نئے رجحانات اور علاقائی سفارتی تبدیلیوں نے سعودی عرب کی خارجہ پالیسی ترجیحات کو براہِ راست متاثر کیا ہے

February 3, 2026

سلامتی کونسل کا آج اہم اجلاس: داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات اور افغانستان کی صورتحال پر غور

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے داعش کے بڑھتے ہوئے عالمی خطرے اور افغانستان میں اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے آج ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی پیش کردہ رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رپورٹ میں عالمی برادری کو فوری اقدامات کی تنبیہ کی ہے

February 4, 2026

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج بدھ 4 فروری کو ایک اہم اور ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور خطرات کا جائزہ لینا ہے، جبکہ افغانستان میں اس کے پُرتشدد نیٹ ورک اور سرگرمیوں پر خاص توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اجلاس سے قبل سلامتی کونسل کے اراکین کو انتباہ کیا کہ داعش کی سرگرمیاں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں اور عالمی سلامتی کے لیے بھی خطرے کا باعث ہے۔۔ گوتریس کے مطابق بین الاقوامی برادری کے لیے فوری، مربوط اور ٹھوس اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اس دہشت گرد تنظیم کے پھیلاؤ اور اثرات کو روکا جا سکے۔

سیکریٹری جنرل کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ داعش سے وابستہ گروہوں نے افغانستان میں اپنی کاروائیاں اور اثر و رسوخ کافی حد تک بڑھا لیا ہے۔ یہ گروہ نہ صرف مقامی سطح پر تشدد پھیلا رہے ہیں، بلکہ بین الاقوامی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے بھی سرگرم ہیں۔ گوتریس نے اس بات پر کہا کہ دہشت گرد گروہوں کو مالی، اسلحہ اور تربیتی مدد فراہم کرنے والے چینلز کو بلا تاخیر بند کرنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مؤثر بنانا ہوگا۔

اس ہنگامی اجلاس میں سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے گا اور ممکنہ ردِعمل، بین الاقوامی تعاون اور علاقائی شراکت داری کے نئے راستوں پر غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس ایسے نازک وقت میں ہو رہا ہے جب افغانستان میں سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کے چیلنجز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ داعش کا ابھار محض افغانستان کا اندرونی مسئلہ نہیں رہا۔ یہ خطرہ خطے کی سرحدوں سے نکل کر عالمی دہشت گردی کے لیے ایک نئے محرک کا کردار ادا کر رہا ہے، جس کے پیشِ نظر فوری اور جامع عالمی ردِعمل کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے بھارت کی سرپرستی میں ہوئے ہیں، جن کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے

February 4, 2026

رپورٹ بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کے بعد متضاد بیانات، طیاروں کے نقصان سے انکار اور بعد میں غلط ثابت ہونے والے دعوؤں پر خاموش ہے۔ ناقدین کے مطابق یہ خاموشی رپورٹ کی غیرجانبداری پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔

February 4, 2026

آریا فارمولہ اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی اقدام کے علاقائی اور عالمی سطح پر دور رس اثرات ہوں گے۔ پاکستان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر مؤثر ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت تنازعات کے حل کے میکنزم پر عملدرآمد کے دونوں ممالک پابند ہیں۔

February 3, 2026

سکیورٹی اور پالیسی تجزیہ کاروں کے مطابق دستیاب ٹائم لائن، حملوں کے طریقۂ کار میں مماثلت، بی ایل اے کی جانب سے 30 جنوری کو “آپریشن ہیروف 2.0” کے اعلان، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی علامتی تصاویر، اور اسی روز ایک بڑی بھارتی فلم کی ریلیز، یہ سب عناصر مل کر ایک مربوط بیانیہ تشکیل دیتے ہیں۔

February 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *