واشنگٹن: ایران سے متعلقہ متعدد ادارے اور افراد پر امریکی پابندیوں کی زد میں آگٗے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز امریکی وزارت خزانہ نے ایران کی معاونت میں ملوث افراد اور اداروں پر پابندی عاٗد کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان پر الزام عاٗد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل شدہ دس کروڑ ڈالر کو کرپٹو کرنسی کی منتقلی میں تعاون کیا، جو ایرانی حکومت اور فوج کے فائدے کے لیے استعمال کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ان افراد اور کمپنیوں سے امریکی کمپنیاں تجارتی معاملات نہیں کرسکیں گی۔ پابندیوں میں ہانگ کانگ اور یو اے ای کے کچھ ادارے شامل ہیں۔ برطانوی رپورٹ کے مطابق پابندین کی زد میں آنے والے افراد اور کمپنیوں نے فنڈز کی منتقلی میں اہم کردار ادا کیا۔