دہشتگردی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے معاشی مشکلات، کمزور ادارے اور سماجی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

March 21, 2026

انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو اندرونی خلفشار سے دوچار کر دینا کتنا بڑا جرم ہو گا۔ ان کی محبت عقیدت کا گھنٹہ گھر ایک شخص ہے ۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے ان کی جانے بلا۔

March 21, 2026

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز خان سے کیا اور طاقت و جارحیت سے متعلق گفتگو کی

March 20, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر رہی

March 20, 2026

ازبک صدر شوکت مرزایوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ازبک صدر شوکت مرزایوف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں صدر اور وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت، توانائی، دفاعی تعاون، تعلیم اور علاقائی رابطوں میں جامع پیش رفت متوقع ہے

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر شوکت مرزایوف کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کر رہے ہیں

February 5, 2026

ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا نور خان ایئر بیس پر گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ استقبال کے موقع پر صدر مرزایوف کو قومی سلامی کے طور پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ روایتی پاکستانی لباس میں ملبوس بچوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر مرزایوف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی ازبک وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ازبک صدر کی صدر زرداری اور وزیراعظم شریف سے علیحدہ ملاقاتیں طے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے وفود کے مابین مذاکرات میں باہمی تجارت، توانائی، دفاعی شعبے میں تعاون، تعلیمی تبادلے، عوامی روابط اور علاقائی رابطہ کاری کے منصوبوں پر جامع گفت و شنید ہوگی۔

صدر مرزایوف پاک۔ ازبک بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے، جو دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ یہ ان کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات میں مسلسل اضافے اور مستقبل میں جامع شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

دیکھیے: اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

متعلقہ مضامین

دہشتگردی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے معاشی مشکلات، کمزور ادارے اور سماجی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

March 21, 2026

انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو اندرونی خلفشار سے دوچار کر دینا کتنا بڑا جرم ہو گا۔ ان کی محبت عقیدت کا گھنٹہ گھر ایک شخص ہے ۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے ان کی جانے بلا۔

March 21, 2026

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *