"> ازبکستان میں افغان ٹرانزٹ گاڑی سے 191 کلو چرس برآمد، اسمگلنگ کی کوشش ناکام - HTN Urdu ازبکستان میں افغان ٹرانزٹ گاڑی سے 191 کلو چرس برآمد، اسمگلنگ کی کوشش ناکام
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ازبکستان میں افغان ٹرانزٹ گاڑی سے 191 کلو چرس برآمد، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

حکام کے مطابق یہ منشیات ایک ٹرانزٹ گاڑی کے ذریعے افغانستان سے قزاقستان منتقل کی جا رہی تھیں۔ گمرک پر اسکیننگ اور تفصیلی تلاشی کے دوران دیگوں کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں سے چرس برآمد کی گئی۔
طالبان چرس سمگلنگ

رپورٹس کے مطابق اسمگلرز نے منشیات کو بھاپ والے دوجداری دیگوں میں چھپا رکھا تھا تاکہ عام جانچ پڑتال سے بچا جا سکے، تاہم جدید اسکیننگ سسٹم کی مدد سے یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

April 14, 2026

تاشقند: ازبکستان کے صوبہ سرخان‌دریا میں سرحدی پولیس نے افغانستان سے آنے والی ایک ٹرانزٹ گاڑی سے 191 کلوگرام چرس برآمد کر لی، جسے دیگوں میں مہارت سے چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

حکام کے مطابق یہ منشیات ایک ٹرانزٹ گاڑی کے ذریعے افغانستان سے قزاقستان منتقل کی جا رہی تھیں۔ گمرک پر اسکیننگ اور تفصیلی تلاشی کے دوران دیگوں کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں سے چرس برآمد کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اسمگلرز نے منشیات کو بھاپ والے دوجداری دیگوں میں چھپا رکھا تھا تاکہ عام جانچ پڑتال سے بچا جا سکے، تاہم جدید اسکیننگ سسٹم کی مدد سے یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ازبک حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ روابط کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق سرحدی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ اس نوعیت کی سرگرمیوں کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

دوسری جانب بعض غیر مصدقہ رپورٹس میں اس اسمگلنگ کو افغانستان سے منسلک عناصر سے جوڑا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے کسی باضابطہ بیان میں طالبان کا نام نہیں لیا گیا۔

واضح رہے کہ وسطی ایشیائی ممالک میں منشیات کی اسمگلنگ ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے اور سرحدی نگرانی کے نظام کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔

دیکھئیے:ہرات حملہ: عوام غم و غصے میں سڑکوں پر نکل آئی، طالبان کی سکیورٹی ناکامیوں پر شدید سوالات

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *