بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پالنتک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
فورسز کے مطابق فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دونوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
جھڑپ میں دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔ جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر ہونے والے حملوں میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔ برآمد شدہ اسلحہ نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا۔ حکام کے مطابق بلوچستان سے فتنۃ الہندوستان کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔