مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر حملہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج آبادکاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرتی رہی۔
فوجی دستوں نے مزار کے اطراف واقع فلسطینی آبادیوں کو زبردستی گھروں سے بے دخل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد فلسطینی گھروں کو عارضی فوجی بیرکوں میں تبدیل کر کے چھتوں پر نشانہ باز تعینات کر دیے گئے۔
یہ اشتعال انگیزی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل بھی انتہا پسند آبادکاروں نے مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی کی تھی۔
دوسری جانب غزہ میں امدادی کارروائیوں کے دوران ایک تباہ شدہ رہائشی عمارت کے ملبے سے سو فلسطینیوں کی لاشیں نکالی گئیں۔ غزہ سول ڈیفنس کے مطابق یہ عمارت اکتوبر 2023 میں اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنی تھی۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دیکھیے: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب کردیا