ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعرات کے روز قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا و طالبات اور اساتذہ سے خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملکی سلامتی، موجودہ چیلنجز اور نوجوان نسل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق قائدِ اعظم یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر جرنل احمد شریف نے کہا کہ آج نوجوانوں کی تیزی سے ذہن سازی کی جارہی ہے لہٰذا ہمارے نئے تعلیم یافتہ طبقے کو حقائق کی بنیاد پر سوچنے اور تنقیدی تجزیہ کرنے کی عادت اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ صرف تعلیم یافتہ اور بیدار ذہن نوجوان ہی کر سکتے ہیں۔ lیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاک فوج کی پیشہ صلاحیتوں، ملکی دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پسِ منظر میں فوج کی کارروائیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل عباس نے استقبالیہ کلمات میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ حقائق کو عوامی سطح پر پیش کیا ہے، جس کی ہر دور نے تصدیق کی ہے۔
اس موقع پر طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکیورٹی پالیسی، علاقائی صورتحال اور نوجوانوں کے کردار سے متعلق سوالات بھی کیے، جن کا انہوں نے تفصیل اور خندہ پیشانی سے جواب دیا۔
پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر نے مہمان خصوصی کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ جامعہ کا طالب علم ملکی ترقی اور استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
دیکھیں: سیکیورٹی فورسز نے وانا کیڈٹ کالج میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا، تمام حملہ آور ہلاک