اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

October 3, 2026

افغانستان بھر میں مسلح مزاحمت کا دائرہ پھیل گیا ہے، جہاں طالبان کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی مراکز پر حملوں میں درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

October 3, 2026

سوشل میڈیا پروپیگنڈا کا مقابلہ باشعور نوجوان ہی کر سکتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائدِاعظم یونیورسٹی میں خطاب

ڈی جی آئی ایس پی آر نے قائداعظم یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا سے باخبر رہنے، حقائق پر مبنی سوچ اپنانے اور تنقیدی تجزیے کو کو فروغ دینے کا کہا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے قائداعظم یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا سے باخبر رہنے، حقائق پر مبنی سوچ اپنانے اور تنقیدی تجزیے کو کو فروغ دینے کا کہا

اختتامی موقع ر وائس چانسلر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے طلبہ ملکی ترقی اور استحکام میں اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

November 19, 2025

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعرات کے روز قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا و طالبات اور اساتذہ سے خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملکی سلامتی، موجودہ چیلنجز اور نوجوان نسل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ اعظم یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر جرنل احمد شریف نے کہا کہ آج نوجوانوں کی تیزی سے ذہن سازی کی جارہی ہے لہٰذا ہمارے نئے تعلیم یافتہ طبقے کو حقائق کی بنیاد پر سوچنے اور تنقیدی تجزیہ کرنے کی عادت اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ صرف تعلیم یافتہ اور بیدار ذہن نوجوان ہی کر سکتے ہیں۔ lیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاک فوج کی پیشہ صلاحیتوں، ملکی دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پسِ منظر میں فوج کی کارروائیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل عباس نے استقبالیہ کلمات میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ حقائق کو عوامی سطح پر پیش کیا ہے، جس کی ہر دور نے تصدیق کی ہے۔

اس موقع پر طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکیورٹی پالیسی، علاقائی صورتحال اور نوجوانوں کے کردار سے متعلق سوالات بھی کیے، جن کا انہوں نے تفصیل اور خندہ پیشانی سے جواب دیا۔

پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر نے مہمان خصوصی کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ جامعہ کا طالب علم ملکی ترقی اور استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

دیکھیں: سیکیورٹی فورسز نے وانا کیڈٹ کالج میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا، تمام حملہ آور ہلاک

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *