طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

October 3, 2026

صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ نون کو آزاد کشمیر حکومت میں شمولیت کی دعوت دی

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جہاں آزاد کشمیر حکومت اور نئی کابینہ کے قیام کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جہاں آزاد کشمیر حکومت اور نئی کابینہ کے قیام کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی

سیاسی ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اپنی آئینی مدت پوری کریں گے

October 31, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ نون کو آزاد کشمیر کی نئی حکومت میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر حکومت اور نئی کابینہ کے قیام کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔ مذکورہ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، محسن نقوی اور رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔

اطلاعات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اتحادی جماعت مسلم لیگ نون کو آزاد کشمیر حکومت میں شمولیت کی دعوت کی، تاہم نون لیگ کی طرف سے حتمی جواب نہیں دیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان مزید مشاورت جاری رہے گی۔

پیپلز پارٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ پی پی نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے چوہدری یاسین کو اپنا امیدوار نامزد کر لیا ہے۔ جبکہ موجودہ وزیراعظم کو استعفیٰ کے لیے پیغام بھیج دیا گیا ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔ خیال رہے کہ صدر آزاد کشمیر کا گروپ بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکا ہے جنکے پاس پانچ نشستیں ہیں، تاہم بیرسٹر سلطان محمود خود کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔

دیکھیں: پیپلز پارٹی نے تاحال آزاد کشمیر کے نئے وزیرِ اعظم کے امیدوار کا اعلان نہیں کیا

متعلقہ مضامین

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *