"> صدر آصف زرداری کی امیرِ قطر شیخ تمیم سے دوحہ میں ملاقات - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

صدر آصف زرداری کی امیرِ قطر شیخ تمیم سے دوحہ میں ملاقات

صدر آصف زرداری کی دوحہ میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، دفاعی تعاون اور زراعت پر تبادلہ خیال کیا گیا
صدر آصف زرداری کی دوحہ میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، دفاعی تعاون اور زراعت پر تبادلہ خیال کیا گیا

دورانِ ملاقات امیرِ قطر نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا

November 6, 2025

صدر آصف علی زرداری نے دوحہ میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک قطر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اتفاق کیا۔ اس ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔۔

دورانِ ملاقات صدر آصف زرداری نے امیرِ قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ امیرِ قطر نے جلد دورۂ پاکستان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور اس کی ترقیاتی کامیابیوں کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے قطر میں مقیم پاکستانی مزدوروں کی محنت و کردار کی تعریف کی اور مزید پاکستانی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

شیخ تمیم نے پاک سعودیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر ایک اہم مقام ہے جو چین، مغرب اور عرب ممالک کے ساتھ مستحکم تعلقات رکھتا ہے۔

صدر آصف زرداری نے قطر کی شاندار ترقی اور استحکام میں امیر قطر کی سیاسی بصیرت کو سراہا۔ انہوں نے دفاع، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کی تجاویز پیش کیں، جس پر امیر قطر نے متعلقہ حکام کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔

افغانستان کے حوالے سے صدر زرداری نے قطر کی کوششوں اور دوحہ مذاکرات کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ امیر قطر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور افغانستان باہمی مفاہمت اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے۔

دیکھیں: پیپلز پارٹی نے تاحال آزاد کشمیر کے نئے وزیرِ اعظم کے امیدوار کا اعلان نہیں کیا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *