امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

افغان سرزمین سے خطرناک منشیات آئس کی اسمگلنگ بدستور جاری، عالمی شواہد سامنے آ گئے

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔
افغانستان میں آئس کی پیداوار اور اسمگلنگ پر عالمی رپورٹ

اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں منشیات آئس کی تیاری اور اسمگلنگ جاری ہے، جبکہ خطے اور یورپ میں بڑی کھیپیں پکڑی گئی ہیں۔

September 25, 2026

افغان طالبان کی جانب سے ملک میں ہر قسم کی منشیات کی پیداوار مکمل ختم ہونے کے مسلسل دعوے کیے جا رہے ہیں۔ اس کے برعکس بین الاقوامی شواہد اور معتبر عالمی اداروں کی رپورٹس افغانستان میں خطرناک مصنوعی منشیات آئس کی بڑے پیمانے پر تیاری اور منظم اسمگلنگ کی واضح تصدیق کرتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں جنگلی پودے ایفیڈرا سمیت مختلف کیمیائی ذرائع سے آئس تیار کی جا رہی ہے۔ ان رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں روایتی نشہ آور اشیا کے بجائے اب مہلک منشیات آئس کی پیداوار کا رجحان تیزی سے جڑ پکڑ چکا ہے۔

عالمی سطح پر سامنے آنے والے اعداد و شمار سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ افغانستان سے منشیات آئس اور اس کے خام مال کی سرحد پار ترسیل کا سلسلہ بدستور موجود ہے۔ انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان میں افغانستان سے منتقل کی جانے والی آئس کی تیاری کے خام مال ایفیڈرین کی 5 ٹن سے زائد مقدار پکڑی گئی، جبکہ نیدرلینڈز میں بھی ضبط شدہ 2 ٹن ایفیڈرین کا سراغ افغانستان سے ہی ملا۔

بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں منشیات آئس کا معاملہ اب کسی ایک واقعے یا محدود لیبارٹری تک محدود نہیں رہا۔ عالمی رپورٹس اس حقیقت کو واضح کرتی ہیں کہ آئس کی تیاری، خام مال کی فراہمی اور بین الاقوامی سرحدوں کے پار اس کی منظم اسمگلنگ ایک وسیع نیٹ ورک کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *