اسلام آباد میں سہیل آفریدی نے بلوچستان واقعے پر وزیراعظم سے تعزیت کی اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبے میں امن اور انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون پر اتفاق کیا

February 2, 2026

بھارت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں بنگلہ دیش کی امداد میں 50 فیصد کمی کرتے ہوئے اسے 60 کروڑ روپے کر دیا، جبکہ افغانستان کے لیے امداد میں 200 فیصد اضافہ کر کے 150 کروڑ روپے مقرر کیا گیا

February 2, 2026

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں سات دہشت گرد ہلاک، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

February 2, 2026

ڈاکٹر ہائم بریشیتھ-زابنر کے الزامات اور میمری کے بلوچستان ڈیسک کا قیام اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ اب صرف داخلی سلامتی کا چیلنج نہیں رہا بلکہ ایک بین الاقوامی بیانیاتی محاذ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں سفارتی حکمتِ عملی، مؤثر ابلاغ اور زمینی حقائق کی درست ترجمانی پاکستان کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے۔

February 2, 2026

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، جس پر بھارتی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ کھیل کو سیاست کی نظر سے دیکھنا افسوسناک ہے اور یہ بائیکاٹ ویک اپ کال کی مانند ہے

February 2, 2026

بھارت نے مالی سال 2026‑27 کے لیے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کیا، جدید ہتھیاروں، فوجی تنخواہوں اور بحری و ہوائی بیڑے کی مضبوطی پر توجہ مرکوز کی گئی

February 2, 2026

ایران ،ٹرمپ اور غزہ کا مستقبل

امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ٦۰ روزہ جنگ بندی کے فیصلے کو بہت نمایاں کرکے دکھایا جا رہا ہے، لیکن یہ فیصلہ فلسطینیوں کے اہم مطالبات جیسے آزادانہ حقوق، مہاجرین کی واپسی، اور حقِ آزادی کو نظرانداز کرنےکے مترادف ہے
امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ٦۰روزہ روزہ جنگ بندی کے فیصلے کو بہت نمایاں کرکے دکھایا جا رہا ہے، لیکن یہ فیصلہ فلسطینیوں کے اہم مطالبات جیسے آزادانہ حقوق، مہاجرین کی واپسی، اور حقِ آزادی کو نظرانداز کرنےکے مترادف ہے

زمینی حقائق پر نظر دوڑائی جائے تو مذکورہ تمام معاملات میں فلسطینیوں کےحقوق کو یکسر نظرانداز کیا جارہاہے

July 3, 2025

امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ٦روزہ غزہ جنگ بندی کے فیصلے کو بہت نمایاں کرکے دکھایا جا رہا ہے، لیکن یہ فیصلہ فلسطینیوں کے اہم مطالبات جیسے آزادانہ حقوق، مہاجرین کی واپسی، اور حقِ آزادی کو نظرانداز کرنےکے مترادف ہے۔ اس فیصلہ میں واضح طور پراسرائیل کی شرائط شامل ہیں، جبکہ حماس پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ بغیر کسی مزاحمت کےوہ خاموش رہے۔۔

ایران کی معنی خیز خاموشی

امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا۔ یہ اس بات کا عندیہ ہیکہ ایران جوابی کاروائی کےعمل کو از سرِنوں دیکھ رہا ہے۔ جوکہ مستقبل میں خطےکےلیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

ایران پرعالمی دباؤ

حالیہ حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، لیکن ایران نے جواباً کسی وسیع پیمانے پر کارروائی نہیں کی۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اپنی طاقت کو محتاط انداز سے استعمال کررہاہے ،مزید یہ کہ کسی عالمی جنگ میں الجھنے سے گریزاں ہے۔

حماس کو ایران کا ایجنٹ قرار دینا

ٹرمپ نے اپنے بیان میں حماس کو ایران کا ایجنٹ قرار دے کر تہران کو براہ راست تنازعے کا حصہ بنا دیا ہے۔ چاہے ایران کھل کر حمایت کرے یا نہ کرے، اب اسے اس غزہ جنگ میں فریق سمجھا جائے گا۔

اسرائیل-ایران کشیدگی

حالیہ جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی طاقت کا اندازہ لگا لیا ہے۔ ایران اب کھلی جنگ کی بجائے اتحادیوں کے ذریعے اپنا خوب اثر و رسوخ استعمال کرے گا۔

خفیہ دھمکیاں اور میڈیا پر حاوی

عالمی ماہرین کا کہنا ہیکہ اب ایران کھلے اعلانات کی بجائے اپنے اتحادیوں (جیسے یمن کے حوثی، لبنان کی حزب اللہ) کے ذریعے اپنا پیغام پہنچائے گا۔ میڈیا پر کنٹرول اور خاموشی بھی اس کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

جنگ بندی یا محض چال؟

ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی کی پیشکش کا حقائق سے کوسوں دور تک تعلق نظر نہیں آرہا، بلکہ صرف دکھلاوے کےلیے ایسی چالیں چلی جارہی ہیں بلکہ ممکن ہیکہ نوبل امن انعام کے لیے یہ سب کچھ کیاجارہاہو۔
زمینی حقائق پر نظر دوڑائی جائے تو مذکورہ تمام معاملات میں فلسطینیوں کےحقوق کو یکسر نظرانداز کیا جارہاہے۔

ایران فی الحال اپنی قوت کو مضبوط کرنے میں مصروف ہے۔ مستقبل میں وہ اپنے اتحادیوں کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے اپنا ردعمل ضرور دے گا۔ ایران کی خاموشی حکمت عملی سے لبریز ہے۔

حالیہ صورتحال میں ایران اور حماس دونوں محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ کی پیشکش اگرچہ میڈیا پر اچھالی جارہی ہے، لیکن یہ کوئی نتیجہ نہیں ہوگی جب تک فلسطینیوں کے حقوق و جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔

دیکھیں: ٹرمپ کا دورانِ جنگ ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں سہیل آفریدی نے بلوچستان واقعے پر وزیراعظم سے تعزیت کی اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبے میں امن اور انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون پر اتفاق کیا

February 2, 2026

بھارت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں بنگلہ دیش کی امداد میں 50 فیصد کمی کرتے ہوئے اسے 60 کروڑ روپے کر دیا، جبکہ افغانستان کے لیے امداد میں 200 فیصد اضافہ کر کے 150 کروڑ روپے مقرر کیا گیا

February 2, 2026

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں سات دہشت گرد ہلاک، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

February 2, 2026

ڈاکٹر ہائم بریشیتھ-زابنر کے الزامات اور میمری کے بلوچستان ڈیسک کا قیام اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ اب صرف داخلی سلامتی کا چیلنج نہیں رہا بلکہ ایک بین الاقوامی بیانیاتی محاذ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں سفارتی حکمتِ عملی، مؤثر ابلاغ اور زمینی حقائق کی درست ترجمانی پاکستان کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے۔

February 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *