پشاورخیبرپختونخوا: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ چھے ماہ کے دوران عسکریت پسند و دہشتگردانہ کاروائیوں کی ششماہی رپورٹ جاری کردی گئی،سی اپی او پشاور کا کہنا ہیکہ یہ تمام تر رپورٹ گزشتہ ٦ ماہ کی ہے۔
رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے ۷۵٦ واقعات مختلف تھانوں میں درج ہیں،جن میں اغواءکاری،بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ،خودکش جیسےواقعات ہیں۔
اغواءکاری،بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ،خودکش کےواقعات
رواں سال بھتاخوری کے ۹۴واقعات درج ہوئے، سنڑل پولیس آفس
ٹارگٹ کلنگ کے ۴۱ واقعات رپورٹ ہوئے۔پشاور پولیس
اغواءکاری کے ۳۸ واقعات مختلف تھانوں میں رپورٹ ہوئے
رواں سال ۵ خودکش حملے ہوئے
خیبرپختونخوا میں ۱۲ میزائل حملےجبکہ۳۵ دستی بم حملے ہوئے، یاد رہیکہ پولیس، اعلی حکام و عملےپر فائرنگ کے ۲٦۹ واقعات درج ہوئے، دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث کارندوں کے سہولت کاروں پر ۴۴ مقدمات درج ہوئے۔سی پی او
پشاور دہشت گردانہ کاروائیوں کی مالی معاونت پر ۱۳مقدمات درج ، سنڑل پولیس
رواں سال سے اب تک سی ٹی ڈی میں ۷۵۰ رپورٹ درج ہوئیں ۔
سی پی او پشاور
خیبر پختونخوا سی ٹی ڈی پولیس دہشت گردی سے متعلق ۵٦۱ واقعات کی تفتیش کر رہی ہے ،جلد رپورٹ سامنے لائی جائےگی، سی پی او پشاور
دیکھیں: کے پی جیلوں اور یونیورسٹی آف پشاور کا تربیت اور اصلاحات کی غرض سے تعلیمی تعاون کا معاہدہ