اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے قافلے پر ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر فائرنگ ہوئی جس میں ان کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور سابق معاونِ خصوصی سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

!یہی اعزاز ہے اپنا

بلا شبہ ہم سب مسلمانوں پر اللہ کریم کا یہ احسان عظیم ہے کہ ہم مسلم گھرانوں میں پیدا ہوئے ہیں اور پھر یہ بھی کہ یہی اعزاز ہے اپنا کہ ہم حق و باطل میں امتیاز کر سکتے ہیں
بلا شبہ ہم سب مسلمانوں پر اللہ کریم کا یہ احسان عظیم ہے کہ ہم مسلم گھرانوں میں پیدا ہوئے ہیں اور پھر یہ بھی کہ یہی اعزاز ہے اپنا کہ ہم حق و باطل میں امتیاز کر سکتے ہیں

تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملت اسلامیہ نے باطل کے خلاف علم جہاد بلند کیا، اللہ تبارک و تعالیٰ نے اُسے شاندار فتح و نصرت سے ہمکنار کیا

July 3, 2025

بلا شبہ ہم سب مسلمانوں پر اللہ کریم کا یہ احسان عظیم ہے کہ ہم مسلم گھرانوں میں پیدا ہوئے ہیں اور پھر یہ بھی کہ یہی اعزاز ہے اپنا کہ ہم حق و باطل میں امتیاز کر سکتے ہیں۔

یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ تمام مسلم امہ جسد واحد کی طرح ہیں جیسے جسم کے کسی بھی حصہ کو اگر کوئی تکلیف پہنچے تو پورا جسم اُس کا درو محسوس کرتا ہے ہم بھی اسلامیان عالم ایک دوسرے کے ساتھ چولی دامن کی طرح جڑے ہوئے ہیں، ہمارا مرنا جینا فقط رضائے الٰہی کے لئے ہی ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے سارے طور طریقے قرینے اور سلیقے اور اعمال و افعال اللہ کریم کی خوشنودی اطاعت و تابع فرمانی مجبوب خدا سید نا احمد مجتبےٰ محمد مصطفےۖکے ارشادات گرامی کی پیروی اور قرآن مجید فرقان حمید کے بتائے ہوئے اصولوں اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوں تاکہ ہم حق و باطل میں امتیاز کر سکیں، حق و باطل کی جنگ تو ازل سے شروع ہوئی جو ابد تک جاری رہے گی لیکن فتح ہمیشہ حق کی ہی ہوتی ہے،

ہاں اتنی بات ضرور ہے کہ باطل سے ٹکرانے کیلئے مومن کامل ہونا ضروری ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملت اسلامیہ نے باطل کے خلاف علم جہاد بلند کیا، اللہ تبارک و تعالیٰ نے اُسے شاندار فتح و نصرت سے ہمکنار کیا۔ آج بھی باطل قوتیں حق کے خلاف برسر پیکار ہیں لیکن انہیں ہمیشہ منہ کی کھانا پڑتی ہے اور وہ حق کے مقابلہ میں ہمیشہ شکست فاش سے دوچار ہوتی ہیں، یہ بات تو طے ہے اور قرآن مجید میں تبایا گیا اللہ کا اٹل فیصلہ ہے کہ یہود و نصاری مسلمانوں کے ہر گز دوست نہیں ہو سکتے ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے کہ

” یہی اعزاز ہے اپنا”

اور یہ اعزاز کم نہیں ہے کہ خالق کائنات نے ہمیشہ مسلم امہ کو ہر میدان میں سرخرو اور سرفراز و سر بلند رکھا ہے حالیہ پاک بھارت جھڑپ اور ایران اسرائیل جنگ حق و باطل کے درمیان دو عظیم معرکے ثابت ہوئے۔ حق کو دونوں مقامات پر مثالی فتح نصیب ہوئی اور باطل کا منہ کالا ہوا، پاک بھارت جنگ میں سپہ سالار وقت فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی شاندار حکمت عملی، عسکری قیادت عظیم الشان جرأت و استقلال اور بصیرت نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے

دوسری جانب جمہوری اسلامی ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا نعرہ قلند رانہ، شجاعت و دلیری عزم و استقلال، جذبہ شہادت اور صیہونی طاقتوں کو للکارنے کے عظیم حوصلے نے اقوام عالم پر واضح کر دیا کہ دین مبین اسلام سے جڑی ہوئی قوتیں، حیدر کرار علی کرم اللہ وجہہ کے مقلدین ،کرب و بلا میں شجاعت و دلیری کی داستانیں رقم کرنے والے طاغوتی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کا مقابلہ کرنے کی جرأت و استقامت رکھتے ہیں

ہم جہاں ایک طرف پاکستانی قوم اور اپنے آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کو انکی بے مثال کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں وہاں جمہوری اسلامی ایران کی حکومت ،اُن کے عوام اور بالخصوص ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اسرائیل کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ انشاء اللہ مستقبل میں کبھی بھی ملت اسلامیہ سے ٹکرانے کی جرأت تک نہیں کرے گا،

ہم تمام مسلم امہ سے بلا کی عقیدت رکھتے ہیں کیونکہ تمام اسلامی ممالک ہمارے ماتھے کا جھومر اورہمارے دلوں کا سرور ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اِن تمام مسلم امہ کا مضبوط اسلامی قلعہ ہے۔ ایران سے ہمارے دیرینہ اور برادرانہ مضبوط اور اٹوٹ رشتے ہیں، یہ بھی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پشاور میں قائم ایرانی قونصل خانہ کے قونصل جنرل اور تمام دیگر عہدیداروں نے علم و قلم سے جڑے لوگوں کی ہمیشہ بے حد پزیرائی کی ہے،

اباسین کا لم رائیٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا پشاور ممتاز لکھاریوں، قلم کاروں اور کالم نگاروں کی ایک نمائندہ تنظیم نے انہی دونوں اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن (ایکوا) کے عہدیداروں کے پانچ رکنی وفد نے راقم الحروف کی قیادت میں پشاور میں ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ کے ساتھ اہم ملاقات کرکے تنظیم کی طرف سے حالیہ اسرائیل، ایران جنگ میں جمہوری اسلامی ایران کی شاندار فتح پر انہیں مبارکباد پیش کی،

اس موقع پر بحیثیت صدر اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن راقم الحروف (ضیاء الحق سرحدی) نے قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فتح در اصل مسلم امہ کی فتح ہے انہوں نے کہا کہ استعماری قوتوں کے خلاف جہاد ایران پر ہم ایرانی قوم اور اُنکے عظیم قائد آیت اللہ خامنہ ای کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ ادھر پاکستان اور اُدھر ایران نے دشمنان دیں کو دندان شکن جواب دے کر ان کی کمر توڑ دی ہےایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ نے اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد اور اُس کے قائدضیاء الحق سرحدی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوری اسلامی ایران آپس میں دینی، تمدنی اور ثقافتی اعتبار سے چولی دامن کا ساتھ رکھتے ہیں، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور باطل قوتوں کے خلاف ہمارا ایک ہی فلسفہ اور جذبہ جہاد ہے

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں پاکستان کے لکھاریوں، قلمکاروں اور میڈیا سے جڑے لوگوں نے جس طرح ایران کا حوصلہ بڑھایا ہے ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے کہ مسلم امہ متحد و منظم ہو کر باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، ان شاء اللہ فتح ہماری ہوگی کیونکہ اس وقت عالم کفر حق کے خلاف یکجا ہو چکا ہے عالم اسلام کا اتحاد و یگانگت اوریکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی اسلامی اقدار و روایات، تہذیب و تمدن اور ثقافت کو زندہ رکھنا ہے،

ایکوا کے وفد میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری عابد اخترحسن، فنانس سیکرٹری وسیم شاہد،لیگل ایڈوائزرصاحبزادہ طلحہ سعید ایڈوکیٹ اورممبرایگزیکٹیو کمیٹی اورنگزیب غزنوی شامل تھے جبکہ ایرانی قونصل خانہ کے ترجمان فضل عظیم بھی اس موقع پر موجود تھے، ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ کی جانب سے اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن (ایکوا) کی طرف سے قونصل خانہ آمد اور مبارکبادی کے پیغام سے متعلق ایرانی حکومت اور جمہوری اسلامی ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامند ای کو باضابطہ آگاہ کیا گیا ہے۔بلاشیہ” یہی اعزاز ہے اپنا ” اور ملت اسلامیہ کا اتحاد یگانگت، یکجہتی ، سوچ اور افکارکا


یکساں ہونا ہی تو مسلم امہ کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے قافلے پر ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر فائرنگ ہوئی جس میں ان کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور سابق معاونِ خصوصی سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *