ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے درابن میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران 13 بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج جہنم واصل ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک فتنہ الخوارج متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں نے دسمبر 2023 میں درابن خودکش حملے کے سہولت کار شامل تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سرکاری اہلکاروں اور عام شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہیں، بھارتی انسپانسرڈ دہشت گردی کے خطرے کو ملک سے مکمل طور پر ختم کریں گے۔
دیکھیں: پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کرلیا، ٹی ٹی پی سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ