خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار ہوئے اور عدالتوں نے سخت سزائیں سنائیں۔

September 25, 2026

حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

ملک کے 20 پسماندہ اضلاع میں سے 17 بلوچستان کے اضلاع، رپورٹ میں انکشاف

پاکستان پاپولیشن کونسل کی رپورٹ کے مطابق ملک کے 20 انتہائی پسماندہ اضلاع میں سے 17 بلوچستان میں ہیں، جہاں سڑکوں، صحت، تعلیم اور مواصلات جیسی بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے
پاکستان پاپولیشن کونسل کی رپورٹ کے مطابق ملک کے 20 انتہائی پسماندہ اضلاع میں سے 17 بلوچستان میں ہیں، جہاں سڑکوں، صحت، تعلیم اور مواصلات جیسی بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکثر اضلاع میں 65 فیصد سے زائد گھرانے کچے مکانات میں رہائش پذیر ہیں جبکہ جھل مگسی میں یہ شرح 97 فیصد تک ہے

November 18, 2025

پاکستان پاپولیشن کونسل کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک کے 20 انتہائی پسماندہ اضلاع میں سے 17 بلوچستان میں واقع ہیں۔ رپورٹ میں عدمِ سہولیات کے فقدان کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں شامل پسماندہ اضلاع میں واشک، خضدار، کوہلو، ژوب، ماشکیل، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ اور قلات کے علاوہ جھل مگسی، نصیر آباد، آواران، خاران، شیرانی اور پنجگور جیسے علاقے شامل ہیں۔ بلوچستان کے علاوہ اس فہرست میں خیبر پختونخوا کے اضلاع کوہستان، شمالی وزیرستان اور سندھ کا تھرپارکر شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقوں کے غریب ترین گھرانوں میں 65 فیصد سے زائد مکانات کچے ہیں جبکہ جھل مگسی میں یہ شرح 97 فیصد تک ہے۔ صوبے کے اکثر علاقوں میں سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی شدید کمی پائی جاتی ہے، جس سے ایمرجنسی خدمات اور ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں۔

روزگار کے معاملے میں بھی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان اضلاع میں بے روزگاری اور بلا معاوضہ گھریلو مزدوری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

صحت کے شعبے میں بھی صورت حال تسلی بخش نہیں ہے۔ دور دراز علاقوں میں صحت مرکز تک اوسطاً فاصلہ 30 کلومیٹر سے زیادہ ہے، جسکی وجہ سے مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔

شعبۂ تعلیم میں ان اضلاع کی رپورٹ غیر مطمئن ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں اسکولوں کی سب سے زیادہ تعداد کراچی میں ہے جبکہ سب سے کم تعداد بلوچستان میں ہے۔ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں لڑکیوں کے لیے ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول میں طویل مسافت کے باعث تعلیم حاصل کرنا ممکن نہیں، جس سے ان کی تعلیم کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے۔ بڑے خاندانوں کی کثرت بھی صحت اور تعلیم کی سہولیات تک رسائی میں رکاوٹ ہے۔

دیکھیں: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز، 18دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *