خوست کے گورنر کا دوحہ معاہدے کا حوالہ مگر زمینی حقائق سرحد پار عسکریت پسندی کی مختلف تصویر پیش کرتے ہیں

دوحہ معاہدے پر حقیقی عملدرآمد کا تقاضا محض تقاریر یا بیانات نہیں بلکہ قابلِ تصدیق اقدامات ہیں، جن میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں کا خاتمہ، قیادت کی گرفتاری، تربیتی نیٹ ورکس کی بندش اور علاقائی انٹیلی جنس تعاون شامل ہے۔ جب تک یہ عملی اقدامات سامنے نہیں آتے، تب تک دوحہ معاہدے سے وابستگی کے دعوے سیاسی پیغام رسانی تو ہو سکتے ہیں، مؤثر پالیسی نہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا 27ویں آئینی ترمیم پر بیان، پاکستان میں خودمختاری اور دوہرے معیار پر سوالات

پاکستان میں اس بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یہ طرزِ عمل ایسے ظاہر کرتا ہے جیسے کسی خود مختار ریاست کے آئینی فیصلوں کی منظوری دینا اس کا اختیار ہو۔ ان کے مطابق پاکستان کے قوانین، عدالتی نظام اور آئینی اصلاحات ایک داخلی معاملہ ہیں جو ملک کے آئینی طریقۂ کار اور پارلیمانی عمل کے ذریعے طے کیے جاتے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ بزورِ طاقت جیتی جائے گی، افغانستان میں برسر اقتدار “قبضہ گروپ” عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے؛ ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے 80 فیصد واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے ہیں،ان کے مطابق خیبرپختونخوا میں زیادہ دہشت گردی کی وجہ وہاں دہشت گردوں کو دستیاب موافق ماحول ہے۔
طالبان اہلکاروں پر تنقید جرم قرار، سزائیں مقرر کر دی گئیں؛ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے حکم جاری کر دیا

دو روز قبل جاری ہونے والے اس حکم کے مطابق شہریوں اور میڈیا اداروں کی جانب سے طالبان اہلکاروں اور حکومتی ذمہ داران پر تنقید کرنا ممنوع ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزائیں دی جائیں گی۔
بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے ساتھ دفاعی تعاون پر اہم ملاقات

ملاقات میں جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیشی وفد نے پاک فضائیہ کی اہم تنصیبات کا دورہ کیا، جن میں نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر، پاک فضائیہ سائبر کمانڈ اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک شامل ہیں، جہاں انہیں آئی ایس آر، سائبر، خلائی، الیکٹرانک وارفیئر اور بغیر پائلٹ نظاموں کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔
بھارتی وفد نے خالدہ ضیاءکا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ اس کو ایشو بنایا جاسکے؛ ایاز صادق کا انکشاف

انہوں نے بتایا کہ بھارتی وفد پوری تیاری اور منصوبہ بندی کے تحت وہاں آیا تھا۔ جیسے ہی بس جنازہ گاہ پہنچی، تو بھارتی ہائی کمشنر بس کے دروازے پر کھڑے ہو گئے، اور جب میں نیچے اترنے لگا تو بولے کہ آپ مت جائیں نیچے رش ہے اور آپ کو خطرہ ہے۔
خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے

دیگر صوبوں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ سے بھی غیر قانونی غیر ملکیوں کو خیبرپختونخوا کے ذریعے ڈی پورٹ کیا گیا۔ مجموعی طور پر دیگر صوبوں سے 38,974 افراد کو رپورٹ کیا گیا، جن میں بڑی تعداد غیر قانونی مقیم افراد کی ہے۔
ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج 250 مقامات تک پھیل گیا؛ 35 افراد ہلاک، 1200 سے زائد گرفتاریاں

ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ نیوز ایجنسی (ایچ آر اے این اے) کے مطابق جاری مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات میں اب تک کم از کم 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ایک ہفتے سے زائد عرصے میں 1200 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایچ آر اے این اے کا کہنا ہے کہ ان احتجاجی سرگرمیوں میں جامعات کے طلبہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں اور مختلف شہروں میں طلبہ کی جانب سے الگ الگ مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
اقرار الحسن کی تیسری بیوی کا پہلی اہلیہ کیلئے محبت بھرا بیان، ویڈیو وائرل

اقرار الحسن نے بھی اسی موقع پر اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خاندان میں اتحاد اور خوشحالی برقرار رکھنے میں ان کا کردار بے مثال ہے۔
چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: شہباز شریف

وزیراعظم نے قابل عمل و موثر پلان تشکیل دینے پر معاون خصوصی ہارون اختر اور سمیڈا کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی سے ملکی برآمدات میں اضافے کی بھرپور استعداد موجود ہے۔