دہشت گردی پر زیرو ٹالرنس، سیاست میں مذاکرات کی گنجائش موجود؛ رانا ثنا اللہ نے واضح کر دیا

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں، تنصیبات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کوئی توجیہہ نہیں ہو سکتی اور جو عناصر اس کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں وہ دراصل قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
افغانستان میں طاقت کا عدم توازن: افغانستان کی سیاسی آزمائش

یہ مسئلہ صرف نسلی تناسب کا نہیں بلکہ ریاستی شمولیت اور سیاسی جواز کا ہے۔ ایک ایسا ملک جہاں دہائیوں سے جنگ، بیرونی مداخلت اور داخلی تقسیم رہی ہو، وہاں طاقت کا ارتکاز مزید بے چینی کو جنم دے سکتا ہے۔ خاص طور پر ہزارہ برادری، جو مذہبی اقلیت بھی ہے، خود کو دوہری محرومی کا شکار محسوس کرتی ہے۔
نظریاتی اور آپریشنل ہم آہنگی: سراج الدین حقانی کا القاعدہ کو باقاعدہ مدد فراہم کرنے کا اعتراف

اس اعتراف نے طالبان کے اس دیرینہ دعوے کی نفی کر دی ہے جس میں وہ عالمی سطح پر یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ ان کا القاعدہ جیسی تنظیموں سے اب کوئی تعلق نہیں رہا۔
بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے حکومتی موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں “وی وی آئی پی” طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں روزانہ کی بنیاد پر وائٹلز کی چیکنگ اور سردی سے بچاؤ کے لیے ہیٹر کی فراہمی شامل ہے۔
پسماندگی یا گمراہ کن پروپیگنڈا؟ بلوچستان کے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانے کے لیے ‘حقائق’ ناگزیر

اگر ریاست ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے فکری تحفظ اور درست معلومات کی فراہمی میں ناکام رہی، تو انتہا پسند گروہ پسماندگی اور احساسِ محرومی کو ڈھال بنا کر نفرت کا کاروبار چمکاتے رہیں گے۔
وسیم اکرم کے پرانے انٹرویوز میں عمران خان کے ایپسٹن کے جزیروں پر جانے کی تصدیق

عمران خان کے مخالفین اس موقف پر قائم ہیں کہ گولڈ اسمتھ فیملی اور ایپسٹین کے درمیان ثابت شدہ سماجی تعلقات اس پورے معاملے کو مشکوک بنانے کے لیے کافی ہیں، جس کی بنیاد پر اب یہ بحث ایوانوں سے نکل کر ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر ایک تہلکہ خیز رخ اختیار کر چکی ہے۔
یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، پہلے چھ ماہ میں 4.63 ارب ڈالر کا ہدف حاصل

پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے نصف میں 4.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4.638 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جی ایس پی پلس درجے کی بدولت جنوبی اور مشرقی یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی
پاکستان کے آئین و قانون کے دائرے میں قومی ادارے ریاست کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے ضامن ہیں؛ سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار اسلامی جمہوریہ ہے جس کی بنیاد ایمان اور آئین پر استوار ہے، جبکہ مسلح افواج ملکی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں
بلوچستان اور سندھ میں علیحدگی پسندی کی حمایت، افغان صحافی کا پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا

افغان صحافی فضل الرحمن اوریاخیل نے ‘ٹولو نیوز’ پر پاکستان کے خلاف مسلح جدوجہد کی اپیل کرتے ہوئے بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کی کھلی حمایت کر دی ہے
سلامتی کونسل کی قرارداد 2816: افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر عالمی مہرِ تصدیق

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر قرارداد 2816 منظور کرتے ہوئے مانیٹرنگ ٹیم کے مینڈیٹ میں 12 ماہ کی توسیع کر دی ہے، جو افغانستان میں جڑ پکڑتے دہشت گرد نیٹ ورکس اور طالبان کی وعدہ خلافیوں پر عالمی مایوسی کی عکاسی کرتی ہے