نیشنل پریس کلب کی ساکھ داؤ پر لگانے کا معاملہ؛ مطیع اللہ جان کی رکنیت منسوخ کرنے اور میڈیا پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

مطیع اللہ جان پر پابندی کا معاملہ

نیشنل پریس کلب کے اراکین نے صدر اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مطیع اللہ جان کی جانب سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ان کی کلب کی رکنیت فی الفور منسوخ کی جائے اور انہیں پریس کلب سے بے دخل کیا جائے۔

پی ٹی آئی کارکنان کا حافظ طاہر اشرفی اور اہل خانہ پر حملہ و بدتمیزی؛ قومی و مذہبی حلقوں کی جانب سے اخلاقی دیوالیہ پن کی شدید مذمت

طاہر اشرفی پر حملہ

اس واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے مختلف مکاتبِ فکر اور اتحاد المدارس العربیہ پاکستان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلاف ہر کسی کا حق ہے، لیکن کسی کی عزت، خاندان اور سلامتی پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

پی ایس ایل 11 کے پلے آف اسٹیج کا آغاز؛ خالی اسٹیڈیمز پر شائقینِ کرکٹ کی تشویش، تمام میچز عوام کے لیے کھولنے کا مطالبہ

پی ایس ایل گیارہواں ایڈیشن

پی ایس ایل 11 کا آغاز مارچ میں علاقائی کشیدگی اور ایندھن کے بحران کے باعث حکومتی “کفایت شعاری پالیسی” کے تحت ہوا تھا، جس کی وجہ سے تمام میچز کراچی اور لاہور کے خالی اسٹیڈیمز میں کھیلے گئے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دورہِ مسقط کے بعد دوبارہ اسلام آباد میں مختصر قیام؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد ماسکو روانہ

ایرانی وزیر خارجہ کی دوبارہ پاکستان آمد

عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے خطے میں قیامِ امن کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے ایک قابلِ عمل فریم ورک پیش کر دیا ہے اور اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کے حوالے سے کتنا سنجیدہ ہے۔

ایرانی پارلیمانی کمیشن کے ترجمان کا بیان حقیقت اور سفارتی آداب کے برعکس؛ پاکستان کا ثالثی میں کلیدی اور ذمہ دارانہ کردار

ایرانی پارلیمانی ترجمان کا غلط بیان

یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ پاکستان کسی ایک فریق یا امریکہ کے دباؤ میں کام کرتا ہے؛ بلکہ پاکستان کی تمام تر کوششیں خالصتاً خطے میں استحکام اور مسلم امہ کے درمیان اتحاد کے فروغ کے لیے رہی ہیں۔

لاہور میں 50 ایکڑ پر مشتمل ’پنجاب فلم سٹی‘ کے قیام کا اعلان؛ جدید میڈیا پروڈکشن کے لیے ملک کا پہلا بڑا منصوبہ

پنجاب میں فلم سٹی پراجیکٹ

منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فلم سٹی میں شوٹنگ کے لیے تمام ضروری سہولتیں، مختلف سیٹس اور ایک مرکزی جھیل بھی تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی تقریبات اور ایوارڈ شوز کے لیے بڑے کنونشن ہالز، میڈیا ٹریڈ ہب اور فنونِ لطیفہ کی تربیت کے لیے فلم و میوزک اسکول بھی اس عظیم الشان منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے، سوشل میڈیا اور سفارت کار پاکستان کے متعلق ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں: امیر خان متقی

امیر خان متقی کا پیغام

وزارتِ خارجہ کے صدر دفتر میں خطاب کرتے ہوئے امیر خان متقی نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں چینی شہر ارمچی میں طالبان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔