پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کا رویّہ انتہائی غیر مناسب تھا

September 15, 2025

اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے سرکاری کالجوں میں 8 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جاٗے گا

September 15, 2025

انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کاروائیاں کی گئیں اور لکی مروت اور بنوں میں ٹی ٹی پی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

September 15, 2025

قومی سطح پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور عوام نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

September 15, 2025

زرعی تحقیقاتی ادارے مور گلوبل کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں اس وقت 3,164 کولڈ اسٹوریج یونٹس موجود ہیں جن کی مجموعی استعداد 1,20,000 ٹن سے زیادہ ہے۔ تاہم ان میں سے صرف 2,923 فعال ہیں۔

September 15, 2025

آزاد کشمیر حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسلام آباد نے 2000 پولیس اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

September 15, 2025

خیبرپختونخوا میں آپریشن جاری؛ مزید 31 ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک

انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کاروائیاں کی گئیں اور لکی مروت اور بنوں میں ٹی ٹی پی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

1 min read

خیبرپختونخوا میں آپریشن جاری؛ مزید 31 ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک

یاد رہے کہ دو دن قبل بھی کے پی میں تین آپریشنز کے دوران 35 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

September 15, 2025

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کیں، یہ کارروائیاں ضلع لکی مروت اور بنوں میں کی گئیں۔ مجموعی طور پر بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گرد مارے گئے۔

ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں مزید 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پروکسی فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر لوئر دیر کے عمومی علاقے لال قلعہ میدان میں آپریشن کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 7 بہادر سپوتوں نے معصوم شہریوں کو بچاتے ہوئے شہادت کا درجہ حاصل کیا، ان سویلین کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج نے یرغمال بنا رکھا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے، سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائیوں کے دوران 31 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

یاد رہے کہ دو دن قبل بھی کے پی میں تین آپریشنز کے دوران 35 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

دیکھیں: خیبرپختونخوا میں آپریشن کے دوران 35 دہشت گرد ہلاک، 12 جوان شہید ہو گئے

متعلقہ مضامین

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کا رویّہ انتہائی غیر مناسب تھا

September 15, 2025

اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے سرکاری کالجوں میں 8 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جاٗے گا

September 15, 2025

قومی سطح پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور عوام نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

September 15, 2025

زرعی تحقیقاتی ادارے مور گلوبل کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں اس وقت 3,164 کولڈ اسٹوریج یونٹس موجود ہیں جن کی مجموعی استعداد 1,20,000 ٹن سے زیادہ ہے۔ تاہم ان میں سے صرف 2,923 فعال ہیں۔

September 15, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *