راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

بھارتی مظالم نے کشمیری عوام کی ذہنی صحت کو شدید متاثر کیا ہے

کشمیر انسٹیٹیوٹ جانب سےایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی مظالم نے کشمیری عوام کی ذہنی صحت کو شدید متاثر کیا ہے
بھارتی مظالم میں تشویشناک اضافہ

رپورٹ کے مطابق بھآرتی مظالم کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

March 5, 2026

کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز ایک آزاد تحقیقاتی ادارہ ہے جو جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور تنازعات سے متعلق مسائل کو کاتبی صورت میں مرتب کرتا ہے۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ جانب سےایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی مظالم نے کشمیری عوام کی ذہنی صحت کو شدید متاثر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذہنی صحت کا تعلق مقامی حالات اور ضمانت شدہ انسانی حقوق سے ہے، تین دہائیوں کے مسلح تنازع میں ایک لاکھ سے زائد افرادجاں بحق ہوئے، آئی آئی او جے کے میں 8,000 سے زائد جبری گمشدگیوں کو دستاویزی شکل دی گئی۔

رپورٹ میں 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اور 35اے منسوخ کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگست 2019 کے بعد کشمیر میں طویل کرفیو اور تاریخ کی طویل ترین انٹرنیٹ بندش رہی۔ تحقیق کے مطابق 45 فیصد بالغ افراد، یعنی تقریباً 18 لاکھ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ڈپریشن 41 فیصد، بے چینی 26 فیصد اور پی ٹی ایس ڈی 19 فیصد افراد کو متاثر کر رہی ہے،

سروے کیے گئے تقریباً 47 فیصد بالغ افراد شدید صدمہ خیز واقعات سے گزرے، 8 سے 14 سال کی عمر کے 22 سے 27 فیصد بچوں میں نفسیاتی امراض پائے گئے، 1994 سے 2012 کے درمیان خودکشی کی کوششوں میں 250 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
ذہنی صحت کے صرف تقریباً 10 فیصد مریضوں کو علاج میسر ہے، 2011 کی مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کی آبادی 1 کروڑ 25 لاکھ تھی، پورے خطے میں صرف 41 ماہرِ نفسیات موجود ہیں جو زیادہ تر جموں اور سری نگر میں ہیں۔
ذہنی صحت کی خدمات زیادہ تر جی ایم سی سری نگر اور سکمز ہسپتال تک محدود ہیں، 10 اضلاع میں مجموعی طور پر 140 نفسیاتی بستروں کی سہولت موجود ہے، پورے صوبے میں ضلعی کنسلٹنٹس کی تعداد صرف پانچ سے چھ ہے، آئی ایم ایچ اے این ایس نے 2020 کے دوران 77,000 سے زائد ذہنی صحت کے مریض رپورٹ کیے۔
ڈاکٹر ارشد حسین نے کووڈ 19 کے دوران بے چینی اور ڈپریشن میں اضافے کی نشاندہی کی، نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق 61 فیصد خواتین تولیدی مسائل کی شکایت کرتی ہیں،قومی اوسط تولیدی مسائل کے لیے 39 فیصد ہے۔

دیکھیے: ایران سپریم لیڈر کی شہادت کے خلاف احتجاج؛ کشمیر کے تمام اسکولس، کالج اور یونیورسٹیاں دو دن کے لیے بند

متعلقہ مضامین

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *