مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی قاتل اور درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

شعیب ملک نے چوتھی شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چوتھی شادی سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا
شعیب ملک کی چوتحی شادی

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاکہ اپنے خاندان کا احترام و وقار کو قائم رکھ سکیں

March 5, 2026

سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چوتھی شادی سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔ شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ اپنی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاکہ اپنے خاندان کا احترام و وقار برقرار رکھا جا سکے۔

تاہم ان کی خاموشی کو بعض لوگ اپنی سہولت و مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ شعیب ملک نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2023 کے آغاز میں انکی پہلی شادی ختم ہوئی۔ اس موقع پر باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا گیا وہ اپنے بچے کی پرورش مشترکہ طور پر کریں گے۔ اسی کے بعد انکی دوسری شادی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری دوسری شادی کے بعد بعض افراد نے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، مجھے ان افراد سے جوڑا گیا جن سے میرا کبھی تعارف بھی نہیں ہوا۔ میری ذاتی زندگی کے حوالے سے غیر مصدقہ اور بے بنیاد باتیں لکھی گئی ہیں۔ لوگوں نے میری بیوی کو بھی ایسے معاملات میں نشانہ بنایا جن میں وہ کبھی ملوث نہیں رہی، اور یہ میرے لیے ناقابل قبول ہے۔

دیکھیے: لائبہ خان نے شوہر جواد سے پہلی ملاقات اور محبت کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا

متعلقہ مضامین

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بدر ایم او یو دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون بڑھانے کی اہم پیش رفت ہے۔

November 6, 2026

سعودی اتحاد نے مکہ ریجن کی جانب آنے والے ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

November 6, 2026

چین نے ڈی ایف 61 بین البراعظمی میزائل کو راکٹ فورس میں شامل کرلیا، شمالی کوریا کے نئے تجربات اور جاپان کی جوہری پالیسی بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *