پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں 7 اور 8 اگست کو کامیاب کارروائیوں کے دوران 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ ان کارروائیوں کے بعد 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب، پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گردونواح میں ایک منظم کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
اس آپریشن کے دوران مزید 14 ٹی ٹی پی دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔ ہلاک دیشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
بلوچستان کے ضلع ژوب میں دو روزہ کارروائیوں کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہوگئی ہے۔ یہ کارروائیاں پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے کی گئیں۔
پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ملکی سرحدوں کے تحفظ اور دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔