اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

پاکستان اور ازبکستان میں اقتصادی تعاون کا نیا مرحلہ، پانچ سالہ اسٹریٹجک روڈ میپ پر اتفاق

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے 2026 سے 2030 تک کا پانچ سالہ اسٹریٹجک روڈ میپ تیار کیا جائے گا
پاکستان اور ازبکستان میں اقتصادی تعاون

ہارون اختر خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اقتصادی و سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

March 8, 2026

اسلام آباد: پاکستان اور ازبکستان نے توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پانچ سالہ اسٹریٹجک روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت پاکستان۔ازبکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری تجارت جواد پال، مختلف وزارتوں کے حکام اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کے لیے 2026 سے 2030 تک کا پانچ سالہ اسٹریٹجک روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے طے شدہ تجارتی پروٹوکولز پر مؤثر عملدرآمد بھی اسی روڈ میپ کے تحت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے لیے چین کے ذریعے متبادل تجارتی راستہ مختصر اور مؤثر ثابت ہو سکتا ہے اور اس حوالے سے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں علاقائی رابطہ کاری بڑھانے اور وسطی ایشیا تک تجارتی رسائی کے نئے مواقع تلاش کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کو تیز کیا جائے۔ اس موقع پر ہارون اختر خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اقتصادی و سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

دیکھئیے:اسحاق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ

متعلقہ مضامین

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *