بلوچستان میں سیکورٹی فورسز اور پاک فضائیہ کی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کاروائیوں میں 66 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے مختلف کاروائیوں میں مشترکہ طور پر 66 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 2 کو گرفتار کیا گیا اور 6 ٹھکانے تباہ کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق کاروائیاں کیچ، مستونگ، تربت، تمپ اور پنجگور میں کی گئیں۔
دوسری جانب پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 57 افغان دہشتگردوں کی لاشیں افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے مرکزی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ یہ دہشتگرد پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے داخل ہوئے تھے۔
آپریشن کے 15 روز بعد حوالگی کی گئی ان لاشوں میں سے افغان انتظامیہ متعدد لاشیں دیگر صوبوں کو منتقل کرے گی تاکہ انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کیا جا سکے۔
دیکھیں: تعلیم یافتہ دہشت گرد؟ ڈاکٹر عثمان قاضی کا کیس اور بلوچستان کا المیہ