عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

پاکستان سے تازہ کشیدگی کے بعد بھارت کا اپنی ڈرون انڈسٹری کو 234 ملین ڈالر کی مراعات کے ذریعے فروغ دینے کا اعلان

پاکستان سےتازہ کشیدگی کے بعد بھارت کا اپنی ڈرون انڈسٹری کے فروغ کے لیے 234 ملین ڈالر کی مراعات کا اعلان کیا۔ اس منصوبے کا مقصد اپنی ڈرون انڈسٹری میں ترقی اوربیرونی انحصارکم کرنا ہے

1 min read

پاکستان سےتازہ کشیدگی کے بعد بھارت کا اپنی ڈرون انڈسٹری کے فروغ کے لیے 234 ملین ڈالر کی مراعات کا اعلان کیا۔ اس منصوبے کا مقصد اپنی ڈرون انڈسٹری میں ترقی اوربیرونی انحصارکم کرنا ہے

پاک۔بھارت تازک کشیدگی کے بعد بھارت کا اپنی ڈرون انڈسٹری کوفروغ دینےکےلیے ۲۳۴ ملین ڈالر کی مراعات کا اعلان

July 4, 2025

نئی دہلی۴جولائی۲۰۲۵: بھارت نے اپنی ڈرون انڈسٹری کو مضبوط بنانے کے لیے ۲۳۴ ملین ڈالر کی مراعات کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد درآمدات پر انحصار کم کرنا اور پاکستان ڈرون صلاحیتوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ تین سالہ منصوبہ ڈرونز، اہم اجزاء، سافٹ ویئر اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی تیاری کیں معاونت فراہم کرے گا۔

اعلیٰ حکام نے تصدیق کی کہ اس پروگرام کی قیادت سول ایوی ایشن وزارت کرے گی، جس میں کئی طرح کی اسکیمیں شامل ہیں۔

یہ اہم اعلان پاک۔بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔ بھارت نے پہلگام حملے کے بعد اسلام آباد کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے پاکستان پر فضائی حملے کیے تھے۔ جواباً دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان شدید کشیدگی نے خطے میں ہلچل مچادی تھی اور امریکی مڈاخلت کے بعد پاکستان جنگ بندی کیلئے تیار ہوا تھا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے حالیہ تنازعے نے اپنی خامیوں اور دفاعی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دفاعی سیکرٹری راجیش کمار سنگھ نے کہا کشیدگی کے دوران ڈرونز، لوٹرنگ میونیشنز اور کامی کازی ڈرونز کا وسیع پیمانے پر استعمال ہوا۔ ہمیں محسوس ہواکہ دفاعی صلاحیتوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

فی الحال بھارت ڈرون کے اہم اجزاء چین سے درآمد کرتا ہے۔ بھارتی حکومت کا ہدف ہے کہ ۲۰۲۸ تک کم از کم ۴۰ فیصد اہم اجزاء بھارت میں تیار کیے جائیں گے۔

یہ نئی اسکیم بھارت کی پچھلی۲ ۔۱ ارب بھارتی روپے کی ڈرون اسکیم سے کہیں بڑی ہے۔ حکام کو امید ہے کہ یہ بڑی اسکیم اس شعبے کو نئی توانائی فراہم کرے گی۔

صنعتی ماہرین کے مطابق بھارت میں ٦۰۰ سے زائد کمپنیاں ڈرون ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں، لیکن سرمائے اور تکنیکی رکاوٹوں کے باعث چند ہی وسیع پیمانے پر کام کر پائی ہیں۔ نئی اسکیم کا مقصد ان دونوں مسائل کو حل کرنا ہے۔

ساتھ ہی بھارت ڈرونز کی درآمدات پر پابندی جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ مقامی پیداوار کو مراعات کے ذریعے فروغ دے رہا ہے۔ مقامی اجزاء استعمال کرنے والی کمپنیوں کو اضافی معاونت فراہم کی جائے گی۔

دیکھیں: ہمیں وقت پر ضروری مدد نہیں مل سکی، بھارت کے نائب آرمی چیف نے کھلے لفظوں میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا اعتراف

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *