بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

July 15, 2025

ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکّام کا خصوصی شکریہ ادا کیا

July 15, 2025

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز بیس سے چوبیس جولائی تک کھیلی جائے گی

July 15, 2025

اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ ہال میں چائنہ کےصدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی

July 15, 2025

رپورٹ کے مطابق 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم تقریباً ایک ارب ڈالر رہا

July 14, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں خصوصی سہولیات، قانونی معاونت اور خاندانی رسائی دی جا رہی ہے، حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے۔

July 14, 2025

ہمیں وقت پر ضروری مدد نہیں مل سکی، بھارت کے نائب آرمی چیف نے کھلے لفظوں میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا اعتراف کر لیا

انڈیا پاکستان جنگ میں بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا شکست کا اعتراف، چین و ترکی کی مدد اور انڈین دفاعی کمزوریوں کا انکشاف

1 min read

انڈیا پاکستان چین جنگ

انڈیا پاکستان جنگ میں بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا شکست کا اعتراف، چین و ترکی کی مدد اور انڈین دفاعی کمزوریوں کا انکشاف

انڈیا کے ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والی چار روزہ لڑائی کے دوران اسے ایک سرحد پر پاکستان کے علاوہ چین اور ترکی کا بھی سامنا تھا اور چین پاکستان کو انڈیا کی عسکری تنصیبات کے حوالے سے لائیو معلومات فراہم کر رہا تھا۔ صارفین اور ماہرین ان کے الفاظ اور لہجے کو برملا شکست کا اعتراف کرنے کے مترادف تشبیہ دے رہے ہیں۔

جمعے کو فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِاہتمام ‘نیو ایج ملٹری ٹیکنالوجیز’ کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ انڈین فوج نے آپریشن سندور کے دوران کون سے سبق سیکھے۔

انھوں نے کہا کہ ‘پہلا تو یہ کہ ایک سرحد تھی لیکن دشمن دو بلکہ اگر میں کہوں تین تو غلط نہیں ہو گا۔ پاکستان سامنے تھا اور چین اسے تمام ممکنہ مدد فراہم کر رہا تھا اور یہ زیادہ اچھنبے کی بات نہیں ہے کیونکہ اگر آپ اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں تو گذشتہ پانچ سالوں میں 81 فیصد اسلحہ اور آلات جو پاکستان کو ملا ہے وہ سب چینی ساختہ تھے۔’

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ترکی نے بھی پاکستان کو مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، بیراکتر ڈرون وہ پہلے ہی دے رہے تھے لیکن اس کے علاوہ بھی ڈرونز جنگ کے دوران نظر آئے، اور ان کے ساتھ ماہر افراد بھی موجود تھے۔’

اس کے بعد جو سبق ہم نے سیکھا وہ ‘سی 4 آئی ایس آر اور سول ملٹری فیوژن کے حوالے سے تھا۔ اس حوالے سے ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے‘

خیال رہے کہ سی 4 آئی ایس آر سے مراد کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشنز، کمپیوٹرز، انٹیلیجنس، سرویلینس اور ریکانیسانس ہوتا ہے اور اسے کسی بھی فوجی آپریش کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ ‘جیسا کہ انڈیا کے پاس بھی روسی، فرانسیسی ساختہ ہتھیار تھے تو پاکستان نے بھی غیر ملکی ہتھیار ضرور استعمال کیے مگر انڈین طیاروں کو گرانے کے لیے جو بھی وسائل اور حکمت عملی استعمال کی گئی وہ پاکستان کی اپنی تھی۔’

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘چین قریبی اتحادی اور ہمسایہ ہے، ہمارا زیادہ تر فوجی ہارڈویئر چین سے لیا گیا ہے، عسکری آلات اور اسلحے کی بات کی جائے تو وہ ہمارے سب سے بڑے شراکت دار ہیں۔’

پاکستان کی ایئرفورس کی جانب سے پریس بریفنگز کے دوران یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں کے باعث انڈین طیاروں کی جیمنگ عمل میں آئی تھی۔

اس حوالے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ ‘ہمیں الیکٹرانک وارفیئر کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔’

اس کے علاوہ انھوں نے بہتر ایئر ڈیفنس نظام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ‘ہماری شہری آبادی کو بھی تحفظ کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس اسرائیل کے طرح آئرن ڈوم اور دیگر فضائی دفاعی نظام سے اپنے ملک کو محفوظ رکھنے کی سہولت اس لیے نہیں ہے کیونکہ ہمارا ملک بہت بڑا ہے اور ان کی تعمیر میں بہت زیادہ رقم درکار ہوتی ہے۔ اس لیے ہمیں اس حوالے سے نئے حل ڈھونڈنے ہوں گے۔’

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ایک اور سبق یہ تھا کہ ہمیں محفوظ سپلائی چین بنانی ہو گی۔ جو آلات ہمیں اس سال جنوری یا گذشتہ برس اکتوبر، نومبر میں ملنے چاہیے تھے، وہ ہمارے پاس موجود نہیں تھے۔

متعلقہ مضامین

بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

July 15, 2025

ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکّام کا خصوصی شکریہ ادا کیا

July 15, 2025

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز بیس سے چوبیس جولائی تک کھیلی جائے گی

July 15, 2025

اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ ہال میں چائنہ کےصدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی

July 15, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *